کشمیر میں ایل او سی پر پاکستانی اور انڈین فوجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ: عہدیدار

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سرکاری عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر انڈیا اور پاکستان کی فوجوں نے جمعرات اور جمعے کی درمینای رات فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

پاکستانی فوج کا ایک سپاہی پانچ فروری 2021 کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بھمبر ضلع کے عبداللہ پور گاؤں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پہرہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے (محمد داؤد / اے ایف پی)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سرکاری عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انڈیا اور پاکستان کی فوجوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

سید اشفاق گیلانی، جو ضلع جہلم ویلی کے اعلیٰ سرکاری افسر ہیں، نے کہا کہ ’وادی لیپہ میں رات بھر چوکی سے چوکی پر فائرنگ ہوئی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ شہری آبادی پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جمعے کی صبح سے زندگی معمول کے مطابق ہے اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔  

حکام نے جمعے کو بتایا ہے کہ متنازع کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے آر پار پاکستان اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان رات بھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں ممالک کے تعلقات کئی برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

انڈیا نے پاکستان پر ’سرحد پار دہشت گردی‘ کی حمایت کا الزام عائد کیا جب کہ قبل ازیں مسلح افراد نے متنازع مسلم اکثریتی کشمیر میں گذشتہ 25 برسوں میں شہری آبادی پر بدترین حملہ کیا۔

انڈیا کی فوج نے تصدیق کی کہ چھوٹے ہتھیاروں سے محدود فائرنگ ہوئی جس کے بارے میں اس نے کہا کہ ’یہ فائرنگ پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی‘۔ فوج نے مزید کہا کہ ’اس کا مؤثر جواب دیا گیا۔‘

کشمیر 1947 میں انڈیا اور پاکستان کی آزادی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تقسیم ہے۔ دونوں اس خطے پر مکمل دعویٰ کرتے ہیں اور دونوں ملکوں کی اس کے الگ الگ حصوں پر حکومت ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا