پاکستان تیزی سے کرپٹو اپنانے والی معیشت: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ یہ ادارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈیسنٹرالائزڈ مالیاتی پلیٹ فارم ہے۔

16 اکتوبر 2024 کو لی گئی اس تصویر میں وزیر اعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی/ پی آئی ڈی)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ 

ریڈیو پاکستان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ایک وفد، جس کی قیادت اس کے اس کے شریک چیئرمین زیک وٹ کوف کر رہے تھے، سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع فراہم کرتا ہے۔

زیک وٹ کوف مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹ کوف کے برخوردار ہیں، جب کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈیسنٹرالائزڈ مالیاتی پلیٹ فارم ہے۔

27 اپریل کو ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے وفد کو بتایا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کو فروغ دینے کے لیے قواعد و ضوابط کی تشکیل پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اس موقع پر زیک وٹ کوف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے جہاں قدرتی وسائل کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا کے سرکردہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

زیک وٹ کوف نے خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ ایک تاریخی خطِ ارادہ (لیٹر آف انٹینٹ) پر دستخط بھی کیے، جس کا مقصد پاکستان میں بلاک چین کی جدت، سٹیبل کوائن کو اپنانے اور وکندریقرت مالیاتی گائیڈ پورے پاکستان میں ٹریول گائیڈ کو تیز کرنا ہے۔

لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس کے دوران کیے گئے، جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کونسل کے سی ای او، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی موجود تھے۔

پاکستان ٹریول گائیڈ کے مطابق پاکستان دنیا کی سب سے امید افزا ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک پیش کرتا ہے، جس کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے۔ یہ ملک عالمی سطح پر کرپٹو کو اپنانے میں سرفہرست ہے، سالانہ کرپٹو لین دین میں تخمینہ 300 ارب ڈالر اور کرپٹو صارفین کی تعداد 25 ملین ہے۔

موبائل کی بڑھتی ہوئی رسائی، ایک متحرک فری لانس معیشت، اور بلاک چین میں حکومت کی مضبوط دلچسپی کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان ویب تھری جدت کی اگلی لہر کو چلانے کے لیے منفرد پوزیشن پر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت