سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا فروغ: مفاہمتی یاداشت پر دستخط

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا کو  سرمایہ کاروں کے عالمی  نیٹ ورک سے مربوط کرکے سپورٹ بزنس انکیوبیشن سنٹر ورکشاپس، ون آن ون مانیٹرنگ اور کاروباری عوامل کے رہنما خطوط بھی پیش  کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت دنیا کا  صف اول کا ڈیجیٹل انکیوبیٹر طلبا و طالبات  کو سات ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت کی تربیت تک رسائی فراہم کرے گا۔ (این ٹی یو)

اسلام آباد نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد اور دنیا کے سب سے بڑے انکیوبیٹر (نئے کاروبار شروع کروانے کی معاون کمپنی) آئیڈیاجسٹ نے ملک میں سٹارٹ اپ اپ ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق  اس اقدام کا مقصد وزیر اعظم سٹارٹ اپ اپ پروگرام کو فروغ دینا ہے جو انٹراپرنیورشپ ایکو سسٹم  کی تعمیر کے لیے جلد شروع کیا جائے گا۔
آئیڈیا جسٹ وزیر اعظم سٹارٹ اپ اپ پروگرام کا کلیدی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے فائنل ایئر اور فارغ التحصیل طلبا کو آن لائن انٹرپرینیورشپ ٹریننگ فراہم کرے گا ۔
ذرائع نے مزید کہا ، ’یہ معاہدہ یقینی طور پر ملک میں انٹراپرنیورشپ کلچر کو فروغ دے گا جس کے لیے ہم سب کوشاں ہیں۔‘ اس منصوبے کے تحت دنیا کا  صف اول کا ڈیجیٹل انکیوبیٹر طلبا و طالبات  کو سات ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت کی تربیت تک رسائی فراہم کرے گا۔ جس میں تھری ڈی پرنٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، آگمنٹڈ رئیلٹی، بلاک چین انٹرنیٹ آف تھنگز، انٹیلیجنٹ گاڑیاں، اور سمارٹ روبوٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


انہوں نے بتایا کہ جامعات، ٹیکنیکل اداروں اور مدارس سے  فارغ التحصیل طلبا و طالبات، محققین اور صنعتوں کے باہمی تعاون میں اضافے  کے لیے ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ جدت طرازی سے چلنے والے کاروباری اداروں کی ترقی کی حوصلہ افزائی  ہو۔
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا کو  سرمایہ کاروں کے عالمی  نیٹ ورک سے مربوط کرکے سپورٹ بزنس انکیوبیشن سنٹر ورکشاپس، ون آن ون مانیٹرنگ اور کاروباری عوامل کے رہنما خطوط بھی پیش  کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیا جسٹ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کی فیکلٹی اور طالبات کو نیشنل انویسٹمنٹ پورٹل اور نیشنل انوویشن شوکیس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا جس کی مدد سے وہ اپنے سٹارٹ اپ اپس کی نمائش اور اس کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرسکیں گے۔
آئیڈیا جسٹ کے ساتھ اب تک پاکستان کے جو تعلیمی ادارے رجسٹر ہوچکے ہیں ان میں قابل ذکر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور، انٹرنیشنل سنٹر آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنس کراچی، مہران یونیورسٹی جامشورو، انسٹٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر، بلوچستان یونیورسٹی، آئی ایم سائنسز پشاور، بلتستان یونیورسٹی سکھر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،  بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، اوکاڑہ یونیورسٹی، نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان، پشاور یونیورسٹی، پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین نوابشاہ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی جامشورو، گورنمنٹ صادق کالج برائے خواتین بہاولپور، گجرات یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین پشاور، سرگودھا یونیورسٹی، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کوٹلی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد، سر سیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی،  یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور، FAST-NUCES  اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، پاکستان انسٹٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد، نمل یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ اور  انسٹٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز لاہور شامل ہیں۔  
جب کہ انکیوبیٹرز اور ایکسلریٹرز میں سے CGNPK اسلام آباد، سوشل انوویشن لیب اسلام آباد، Aptech کراچی اور سیڈ وینچرز کراچی آئیڈیا جسٹ کے ساتھ رجسٹر ہوچکے  ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس