پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش ویمنز کو14رنز سے شکست

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 126/7 سکور کیا، جواب میں مہمان ٹیم سات وکٹوں پر 112 رنز بنا پائی۔

بسمہ معروف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا (اے ایف پی)

پاکستان ویمنز ٹیم نے ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے ہرا دیا۔

127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم سات وکٹوں پر 112 رنز بناپائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی انعم امین نے13 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔

 اس سے پہلے پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے127 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 126 رنزسکورکیے۔

 کپتان بسمعہ معروف نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمائمہ سہیل 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں، ارم جاوید نے 21 رنز کا حصہ ڈالا۔

میچ کو دیکھنے کے لیے طالب علموں کو مدعو کیاگیاتھا جنہوں نے بنگالہ دیشی ٹیم کو خوش آمدید کہتے  ہوئےاس خواہش کا اظہارکیا کہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں ۔

ان کا کہنا تھا اس سے نہ صرف ملکی میدان آباد ہوں گے بلکہ کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ کے بعد بنگلہ دیش کی رومانہ احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  وہ پاکستان آکر خوش ہیں۔ ’بو لنگ کے دوران ہماری پوزیشن بہتر تھی لیکن آخری اوور میں میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔‘

 ان کا کہنا تھا  بیٹنگ کے دوران پاور پلے میں ان  کا آغاز عمدہ نہیں تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاور پلے میں اچھا آغاز بہت اہمیت کا حامل ہوتاہے ۔

 رومانہ نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب،  عمائمہ سہیل اور سدرہ نواز نے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  ’ہمارا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا تاہم آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹا ۔‘

 عمائمہ  کہتی ہیں کہ انہیں ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر بہت اچھا لگا۔ جبکہ سدرہ کا کہنا تھا ’ ہمارے بولرز نے شروع ہی سے اچھی بولنگ کی، جس کا فائدہ ہمیں میچ میں کامیابی کی صورت میں ہوا۔‘

بسمہ معروف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 28 اکتوبر کو صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ