نامور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پیر کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
پچھلے کچھ عرصے سے رابی پیرزادہ قانونی اور سماجی طور پر دباؤ میں تھیں۔
پہلے انہیں سانپوں کے ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا اور پچھلے ہفتے ان کی نجی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رابی اپنی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر بہت پریشان تھیں اور انہوں نے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے سائبر ونگ میں ان نجی ویڈیوز کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی۔
انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کے رابطہ کرنے پر ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا تھا کہ وہ سوچتی ہیں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر مر جائیں۔
انہوں نے لکھا اب انہیں احساس ہو رہا ہے کہ آخر ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکیاں خودکشی کیوں کر لیتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ معاشرہ انہیں بھی مار ڈالنا چاہتا ہے۔
رابی نے اب پیر کو ایک ٹوئٹ میں لکھا ’میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔‘ انہوں نے قرآن کی ایک آیت بھی شیئر کی۔
میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء#SaveaSoul— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 4, 2019
اس فیصلے پر ٹوئٹر صارفین کی اکثریت انہیں دعائیں اور نیک تمنائیں پہنچا رہی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نائلہ منیر نے لکھا
جس معاشرے میں لڑکی کی عزت نہیں اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے
اللہ آپ کی معافی قبول فرمائے ، جو لوگ غلطی کا مزاق بناتے ہیں ان کو ہدایت دے ۔ اللہ آپ کی آنے والی زندگی میں خوشیاں لائے ۔آمین— نائلہ منیر (@nailamunir9) November 4, 2019
حیا چوہدری کہتی ہیں
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے اور سیدھے کام کرنٕے کی توفیق دے آمین
— Haya Chudhary (@haya_chudhary) November 4, 2019
میٹھا بول نامی ٹوئٹر صارف نے کہا
اللہ آپ کو استقامت عطا فرمائے،اور دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب فرمائے
— میٹھا بول (@mughira2) November 4, 2019
اور عادل شہریار نے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا
Be strong mam
— Adil Shahryar (@AdilShahryar2) November 4, 2019