سعودی تیل کمپنی آرامکو کے شیئر کی قیمت 30 سے 32 ریال مقرر

کمپنیوں اور اداروں کے لیے شیئرز کی خریداری 17 نومبر سے چار دسمبر تک جبکہ انفرادی سطح پر اس کی خریداری 28 نومبر تک جاری رہے گی۔

آرامکو نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار لائسنس رکھنے والے اداروں کے ذریعے شیئرز خرید سکیں گے(اے ایف پی)

سعودی عرب کی بڑی آئل کمپنی آرامکو نے اپنے ڈیڑھ فیصد شیئرز فروخت کے لیے پیش کر دیے ہیں، جن کی قیمت 30 سے 32  ریال کے درمیان ہے۔

عرب نیوز نے آرامکو  کے ایک اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی  کے سرمائے کا مجموعی حجم 60 ارب ریال ہے، جسے دو سو ارب شیئرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔  تاہم مارکیٹ میں صرف تین ارب شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار لائسنس رکھنے والے اداروں کے ذریعے شیئرز خرید سکیں گے۔

سعودی عرب کے بینکوں نے آرامکو کے شیئرز خریدنے کے خواہش مندوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیوٹی کے اوقات بڑھا کر شام چھ بجے تک کر دیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آرامکو کے شیئرز دو مراحل میں خریدے جا سکیں گے۔ کمپنیوں اور اداروں کے لیے شیئرز کی خریداری 17 نومبر سے چار دسمبر تک جاری رہے گی۔

انفرادی سطح پر شیئرز کی خریداری بھی اسی تاریخ  سے شروع ہو رہی ہےجو 28 نومبر تک جاری رہے گی۔

سرکاری اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دھوکے سے بچنے کے لیے شیئرز خریدنے والے لائسنس یافتہ اداروں سے رجوع کریں۔

سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے ایس ایم ایس کر کے لوگوں کو بتایا  کہ وہ شیئرز کی خریداری کے لیے غیرلائسنس یافتہ کمپنی کے ساتھ لین دین نہ کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا