سال بھر دھمکیاں ملتی رہی ہیں: میشا شفیع

اداکارہ اور گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ انھیں علی ظفر کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک سال میں کئی مرتبہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ اور گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ انھیں علی ظفر کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک سال میں کئی مرتبہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میشا شفیع جمعے کو لاہور کی سیشن کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے آئی تھیں۔

انھوں نے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں صبح دس بجے اپنا بیان ریکارڈ کروانا تھا تاہم انھیں بتایا گیا کہ جج صاحب کو کسی اور انکوائری کے لیے جانا ہے اس لیے ان کا بیان کل یعنی ہفتے کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

میشا شفیع اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت آئی تھیں جہاں انھوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فن