کیا حریم شاہ کے پاس عمران خان کی بھی ویڈیو موجود ہے؟

سوشل میڈیا سلیبریٹی حریم شاہ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا حامیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی مخالفت کا سلسلہ جاری رہا تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کر دیں گی۔

حریم شاہ (سوشل میڈیا)

اہم ترین سرکاری لوگوں اور مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی وجہ سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے ایک ٹویٹ میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا حامیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف پوسٹیں لگانا بند نہ کیں تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کر دیں گی۔ تاہم حریم نے فوراً یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

اس ٹویٹ میں حریم شاہ نے پی ٹی آئی کے حمایتیوں کو مخاطب کر کے کہا تھا: ’غصہ نہ دلائیے، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں۔‘

سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ یہاں خان صاحب سے مراد وزیرِ اعظم عمران خان ہیں۔ 

حریم شاہ نے بعد میں اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کی اس ٹویٹ کو فوراً ہی محفوظ کر لیا تھا اور اسے اب بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والا یہ اکاؤنٹ اس ٹویٹ کے بعد سے غیرفعال ہو چکا ہے، ویسے تو ان کے نام سے ٹوئٹر پر کئی اکاؤنٹ موجود ہیں لیکن اس اکاؤنٹ سے وہ ویڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں جو ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی موجود نہیں ہیں۔

جمعرات کو رات گئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ایک مبینہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد، جس میں وہ بظاہر فون پر ان سے بات کر رہی ہیں، حریم پر تحریک انصاف کے حامیوں نے شدید تنقید شروع کر دی۔ ویڈیو میں حریم شاہ بظاہر شیخ رشید کی کوئی ’غیرمناسب‘ ویڈیو عام کرنے کی دھمکی دیتی ہیں جس پر شیخ رشید فوراً فون کاٹ دیتے ہیں۔

فوٹیج میں بظاہر حریم شاہ کی آواز میں ایک خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: ’اچھا میری بات سنیں، کیا میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش کیا ہے؟ آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے؟‘

جواب میں شیخ رشید کہتے ہیں: ’جو کرنا ہے کرو اللہ مالک ہے،‘ اور فون کاٹ دیتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حریم شاہ بولتی رہتی ہیں اور ان پر الزام لگاتی ہیں کہ وہ انہیں نازیبا ویڈیوز بھیجا کرتے تھے۔ وہ کہتی ہیں، ’کیا وہ آپ بھول گئے ہیں۔‘

اس کے بعد حریم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو بدنام نہیں کرنا چاہتیں۔ ’میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں، یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا۔ جو لوگ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں میرا پیچھا چھوڑ دیں۔‘

شیخ رشید کے ساتھ ان کی یہ ویڈیو پہلی مرتبہ نہیں دیکھی گئی ہے۔ اس سال کے اوائل میں بھی دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر چلتی رہی۔

کل رات کی شدید تنقید کے بعد حریم نے عمران خان کے راز افشا کرنے والی ٹویٹ بھی کی اور پھر فوراً ڈیلیٹ کر دی۔ لیکن ان کی ٹویٹس گذشتہ 15 گھنٹوں سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں اور لوگ سوال اٹھا رہے ہیں ہے کہ معاملہ ہے کیا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید یا وفاقی حکومت کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف فرح راجہ نے حریم شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا: ’یہ بہت برا ہے، حریم یہ آپ کو اچھا ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ نہ صرف آپ نے یہ کال ٹیپ کی بلکہ اسے جاری بھی کیا۔ اخلاقی طور پر آپ ایسا نہیں کر سکتی ہیں۔ مذاق اپنی جگہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ اس کال میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل