رابی پیرزادہ کی حیرت انگیز خطاطی

رابی پیرزادہ کے اس ہنر کو سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، چند لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

رابی پیرزادہ کا نیا فنی سفر۔ (سکرین گریب)

معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے آج ٹوئٹر پر اپنی خطاطی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے اس نئے فنی سفر کے بارے میں چند جملے بھی لکھے۔

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں یہ رابی نہیں ہے، وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے، اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کرا سکتا ہے تو ہنر دینا اسکے لیے کیا مشکل ہے‘۔

رابی پیرزادہ کے اس نئے حیران کن ہنر کو سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ چند لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

قبل ازیں رابی پیرزادہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی خطاطی کی نمائش جلد کی جائے گی۔

اس سے پیشتر رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی تھیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

For complete video https://youtu.be/QEoDrgkRswo کب سے میں لائیو قران ِپاک کی تلاوت کر رہی ہوں۔ مگر اس نئے سال میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے۔ اور وہ بھی ترجمے کہ ساتھ۔ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں کیا پتہ آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔ Islam is the second largest religion in the world after Christianity, with about 1.8 billion Muslims worldwide. But most of them haven’t studied the real meanings of Quran. I started reading and understanding Quran but not alone. I want all of you to be with me, let’s spread the words of Allah. May we all get HIDAYAT. #chotisibaat

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy) on

ٹوئٹر صارفین نے رابی پیرزادہ کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

سمیرا خان نے ٹرئٹر پر رابی پیرزادہ کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

فرح قریشی نے تو رابی پیرزادہ کو قوم کی بیٹی قرار دے دیا۔

ٹوئٹر صارف حمزہ افروہ نے رابی پیرزادہ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’غلطی کا احساس ہے جو صراطِ مُسقیم کی تلاش میں رکھتا ہے ورنہ تو کتنے ہی بھٹکے ہوئے خود کو بھٹکا ہوا بھی نہیں سمجھ سکے۔‘

جہاں لوگ رابی پیرزادہ کی خطاطی کے کوشش کے معترف ہیں، وہیں ٹوئٹر پر ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ظفر اقبال نامی صارف نے رابی پیرزادہ کی طرف سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید رابی پیرزادہ اس ’مکر اور فریب‘ کی دنیا سے نکلنا نہیں چاہتیں ورنہ انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کریں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل