بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے (روئٹرز)

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکواڈ کا اعلان کیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کے خلاف سیریز میں سینیئر کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم سے محمد عرفان، وہاب ریاض، امام الحق، فخر زمان اور محمد عامر کو ڈراپ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ احسان علی، حارث رؤف اور عماد بٹ کو پہلی مرتبہ شامل کیے گئے ہیں۔ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ ان کی حالیہ فارم ہو سکتی ہے کیونکہ وہ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اب تک 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔

سکواڈ میں تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو بھی دوبارہ شامل کیا گیا ہے ان کی شمولیت اس لحاظ سے حیرت انگیز ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف مشکل دورہ میں دونوں ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں انھیں پھر سے موقع دیا جارہا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سیریز درحقیقت دو بڑے ایونٹس کی تیاریوں کا سلسلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی سے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا اضافہ ہوگا جبکہ حارث رؤف، عماد بٹ اور احسان علی کی صورت میں نئے کرکٹرز کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصبا الحق نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی ہرگز مستقبل کے لیے ان کی حکمت عملی سے خارج نہیں ہوئے بلکہ ان کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں حالیہ کارکردگی اور قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی سکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے 

بابر اعظم (کپتان) احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ، شاداب خان، شاہین شاہ، شعیب ملک اور عثمان قادر۔ 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ