متنازع مبصر کیٹی ہوپکنز جعلی ایوارڈ وصول کرنے پراگ پہنچ گئیں

یوٹیوب پر لوگوں سے مذاق کرنے والے سٹار جوش پیٹرز نے ’دھوکے‘ سے کیٹی ہوپکنز کو ’مکمل طور پر جعلی‘ ایوارڈ سے نوازا دیا۔

جب وہ ایوارڈ وصول کر رہی تھیں اس وقت سکرین پر  خواتین کے لیے ایک نازیبا لفظ بڑے حروف میں ظاہر ہوا (سکرین گریب/ جوش پیٹرز)

یوٹیوب پر پرینک (لوگوں سے مذاق) کرنے والے سٹار جوش پیٹرز نے ’دھوکے‘ سے کیٹی ہوپکنز (جو ایک متنازع مبصر اور سفید فام برتری کی حامی ہیں) کو ’مکمل طور پر جعلی‘ ایوارڈ سے نوازا دیا۔

جوش پیٹرز نے کہا کہ انہوں نے ’دھوکے‘ سے رئیلیٹی ٹی وی شو ’دی اپرینٹس‘ میں حصہ لینے والی ہوپکنز کو 27 جنوری کو (جعلی) ٹرافی وصول کرنے کے لیے پراگ کا سفر کرنے پر آمادہ کیا۔

ایوارڈ کی ’تقریب‘ کی فوٹیج میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی کیٹی ہوپکنز کو پیٹرز کے ساتھ اس سکرین کے سامنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ’کمپین ٹو یونیفائے دا نیشن ٹرافی‘ (قوم کو متحد کرنے کی مہم کی ٹرافی) تحریر تھا۔

تاہم جب وہ ایوارڈ وصول کر رہی تھیں اس وقت ان کے پیچھے سکرین پر خواتین کے لیے ایک نازیبا لفظ بڑے حروف میں ظاہر ہوا۔

ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’خود کے بارے میں اچھی باتیں سن کر عجیب محسوس ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیٹرز نے یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے لکھا: ’اب چونکہ کیٹی ہوپکنز ٹوئٹر پر نہیں ہیں تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ پیر کو میں نے مکمل طور پر جعلی ایوارڈ لینے کے لیے انہیں پراگ بلا لیا تھا۔‘

پیٹز نے مزید کہا: ’آپ سوچ رہے ہوں گے کہ  شاید یہ تھوڑا تلخ  ہے۔ ایک لمحے کے لیے مجھے بھی یہی لگا مگر پھر انہوں نے اپنی تقریر کی اور  ہمیں بتایا کہ وہ اصل میں کیا سوچتی ہیں۔ ‘

کیٹی  نے پھر اپنی تقریر کی جس میں  نسل پرستانہ اور نازیبا مذاق شامل تھا جس سے ان کے سامنے کھڑے ایکٹروں کا ایک ہجوم  دنگ رہ گیا۔

یوٹیوبر جوش پیٹرز نے ’دا کیپ ٹاؤن کولیکٹیو فار فریڈم آف سپیچ‘ کے نام سے ایک جعلی ویب سائٹ بنانے کے بعد ہوپکنز کو دھوکہ دینے میں کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد ہوپکنز نے ایک نقرت انگیز تقریر کی جس میں انہوں نے مسلمانوں اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سرگرم کم عمر لڑکی گریٹا ٹون برگ پر تنقید کی۔ 

پیٹرز کے مطابق انہوں نے ہوپکنز سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ یہ ایوارڈ قبول کرنے پر خوشی محسوس کریں گی۔

’دی انڈپینڈنٹ‘ نے اس بارے میں تبصرہ لینے کے لیے ہوپکنز سے رابطہ کیا ہے۔

ہوپکنز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ رواں ہفتے کے آغاز میں اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب ان پر نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کے متعدد ٹویٹس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شیئر کیے تھے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا