پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے سید نجم الحسن 2008 میں کینیڈا منتقل ہوئے تھے جہاں وہ ایک نجی فرم میں ملازمت کرتے ہیں۔
ملازمت کے ساتھ ساتھ نجم الحسن نے کینیڈا کے ایک شہر میں ملٹی کلچرل آؤٹ ڈور لائبریری بنائی ہے جس میں دنیا کی مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتابیں پڑھنے والوں کے لیے مفت دستیاب ہیں۔
نجم الحسن نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پڑھنے والوں کے لیے انگریزی، فرانسیسی کتابوں سمیت اردو اور پنجابی کی کتابیں بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انھوں نے بتایا کہ ’کتاب پڑھنے کی کوئی فیس نہیں ہے اور لائبریری صبح سے شام تک کھلی رہتی ہے۔ کوئی بھی آکر کتاب پڑھ سکتا ہے اور لے کر جا سکتا ہے۔‘
نجم الحسن کا کہنا ہے کہ جس شہر میں وہ رہتے ہیں وہاں یہ واحد آؤٹ ڈور لائبریری ہے جہاں دنیا کی مختلف زبانیں بولنے والوں کے لیے کتابیں دستیاب ہیں۔