پاکستان کو ہر جگہ سپورٹ کرنے والے ’چاچا ٹی ٹوئنٹی‘ کا خرچہ کون اٹھاتا ہے؟

محمد زمان عرف چاچا ٹی ٹوئنٹی اور منور علی بروہی اس مرتبہ پی ایس ایل ٹیموں کو سپورٹ کرنے دبئی سے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ کو بیرون ملک سپورٹ کرنے اور میدانوں میں رونقیں جمانے والے محمد زمان عرف چاچا ٹی ٹوئنٹی کا کہنا ہے کہ وہ کئی ملکوں میں جا کر پاکستان کو سپورٹ کرچکے ہیں۔

چاچا ٹی ٹوئنٹی اور منور علی بروہی اس مرتبہ پی ایس ایل کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کا پرچم پہنے ہوئے محمد زمان نے بتایا کہ 2009 میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی تو انہوں نے اس سیریز کے لیے اپنی مونچھیں بڑھا لی تھیں، جس کے بعد ان کا نام ’چاچا ٹی ٹوئنٹی‘ پڑھ گیا۔

خود کو ’چیئر لیڈر آف پاکستان‘ کہلانے والے زمان نے بتایا کہ وہ 1986 سے مختلف میدانوں میں میچ دیکھ رہے ہیں اور اپنے دوروں کا سارا خرچہ خود برداشت کرتے ہیں۔

ان کے ساتھ موجود منور علی بروہی کہتے ہیں کہ وہ لیگ کو سپورٹ کرنے دبئی سے آئے ہیں۔ ’سٹیڈیم میں موجود شائقین میں سے اگر کوئی خاموش بیٹھا ہو یا اپنے موبائل کے ساتھ مصروف ہو تو میں اپنے مخصوص انداز میں ہنسی اور آواز کے ساتھ جگا دیتا ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ