برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں جمعے کی شب سے کارنیوال جاری ہے جس میں دیو قامت فلوٹ اور رنگا رنگ کاسٹیوم میں ملبوس ہزاروں ڈانسر شرکت کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کارنیول میں ہر سال 60 لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں جن میں 15 لاکھ سیاح ہوتے ہیں جو دنیا بھر سے اسے دیکھنے آتے ہیں۔
دی انڈپینڈنٹ کے مطابق کارنیول برازیلی کیلنڈر میں سب سے اہم جشن ہے جو کئی دنوں تک چلنے کے بعد ایش ویڈنیسڈے (مسیحی روزوں کے پہلے دن) سے قبل اختتام پذیر ہوتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس دوران ملک کے کئی سامبا ڈانس سکولوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے جن کے رقاص برٹے بڑے فلوٹس پر رنگین کاسٹیوم پہنے ڈانس کرتے ہوئے پریڈ سے گزرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹیاں اور سٹرکوں میں جشن بھی عام ہوتا ہے۔
کارنیوال ریو سے تصاویر ملاحظہ کیجیے۔