دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا نے کئی انسانی زندگیاں نِگل لی ہیں اور تاحال سائنس دان اور طبی ماہرین اس مہلک بیماری کا توڑ یا ویکسین دریافت کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم جیسے ہی اس وائرس کی پاکستان میں تصدیق ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ٹوٹکے اور دعائیں گردش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسی دوران سابق اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی ٹوئٹر پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی آواز میں ریحان طاہر کی لکھی ہوئی ایک نظم شیئر کی ہے، جس میں وہ اس مہلک وائرس سے بچنے کے لیے نماز پڑھنے، قرآن کی تلاوت کرنے، خدا کی طرف رجوع کرنے اور گناہ چھوڑ کر عبادت گزار بننے کا مشورہ دیتی نظر آئیں۔
رابی پیرزادہ نے نظم ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’کرونا کا نہایت آسان علاج‘
Can people spread coronavirus after they recover? Yes they can easily... listen to me... Allah is the greatest...
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 29, 2020
Words by Rehan Tahir
کرونا کا نہایت آسان علاج pic.twitter.com/l6AOKjF2HQ
رابی پیرزادہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصروں کا طوفان آگیا، جہاں کئی لوگوں نے ان پر طنز کیا، متعدد نے ان کا مذاق اڑایا تو کئی لوگوں نے ان کی اسلام پسندی اور نیک مشوروں کو سراہا۔
انسانی اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن ماروی سرمد نے رابی پیرزادہ کی مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کچھ ایموجیز شیئر کیے، جن سے بظاہر ایسا لگا کہ وہ ان کا مذاق اڑا رہی ہیں۔
— Marvi Sirmed (@marvisirmed) March 2, 2020
ماروی سرمد کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پر رابی نے ’چھوٹی سی بات‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا: ’وہ سارے لبرلز جو اللہ اور اسلام پر ایمان لانے کا مذاق اڑا رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں آپ سے زیادہ ماڈرن تھی۔ مجھ سے پہلے اور بعد میں بھی بہت سے گلوگاروں اور اداکاروں کی ذاتی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہوئیں، لیکن ان میں سے کتنے لوگوں نے شوبز چھوڑ دیا؟‘
All those liberals who are making fun of believing in Allah n Islam must know,i was more modern than u,so many actresses n singers have their personal life leaked on internet, before and after me,how many did leave showbiz? #chotisibaat https://t.co/qhOXOG5nor
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 2, 2020
جس پر ماروی سرمد نے لکھا: ’میری ہمدردیاں قبول کریں کہ آپ کے ایمان نے آپ کو شرمندہ کردیا کہ آپ پہلے کیا تھیں۔ لبرلز کو خوش قسمتی سے اس الجھن کا سامنا نہیں ہے۔ ان کے پاس شرمندہ ہونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔‘
Except my sympathies for the unfortunate outcome that your faith made you ashamed of who you were. The "liberals" don't have that dilemma fortunately. They don't have anything to be ashamed of :)
— Marvi Sirmed (@marvisirmed) March 2, 2020
دیگر صارفین نے بھی کچھ اس طرح کے تبصرے کیے۔
گڑیا صدیقی نامی صارف نے سابق گلوکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا: ’رابی آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو فوری نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔ خدارا کچھ عرصہ اس طرح کی باتوں کو چھوڑ کر کسی اچھے ماہر نفسیات سے رابطہ کیجیے۔‘
رابی آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو فوری نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے ۔ خدارا کچھ عرصہ اس طرح کی باتوں کو چھوڑ کر کسی اچھے physiatrist سے رابطہ کیجئے ۔
— گڑیا صدیقی (@kooldjrian2) March 1, 2020
آئی ایم کاشف رضا کے ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں لکھا گیا: ’دنیا کرونا وائرس سے پریشان ہے اور پاکستان ایسے رابی نما وائرس سے۔۔‘
دُنیا کرونا وائرس سے پیریشان ہے اور پاکستان ایسے رابی نما وائرس سے
— صاحب لوگ (@ImKashifRaza) March 1, 2020
شیخو نامی ایک صارف نے طنز کے نشتر چلاتے ہوئے رابی سے کہا: ’تھوڑی سی شرم تم بھی کرونا۔‘
رابی تھوڑی سی شرم تم بھی تو کرونا...
— شــيــخُــۅ (@PAK1428) March 1, 2020
اس سب تنقید اور طنز و مزاح کے دوران سید عطا اللہ شاہ نے رابی پیر زادہ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا: ’میں واقعی اس لڑکی سے متاثر ہوں۔ ادب کا ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے میں ہمیشہ کچھ چیزوں پر تنقید کرتا رہا ہوں اور رابی کو (ٹوئٹر پر) فالو کرنے سے پہلے یہی معاملہ ہوتا تھا۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی کو فالو کرنا چاہیے تو میں نے ایسا ہی کیا اور اب تک اس کی ٹویٹس متاثر کن ہیں۔‘
I'm really impressed by this girl @Rabipirzada.As a Literature stdnt, I'm always critical in some things & same was the case before following Rabi(on twitter).When I found that this girl deserves to be followed, then I did & uptill now her tweets are impressive ones!#RabiPirzada https://t.co/zWf9zV47wn
— Syed Attaullah Shah (@SayyidAttaullah) March 1, 2020
ریئل جنٹن مین کے ہینڈل سے کی گئی ایک ٹویٹ میں بھی رابی کے نیک مشوروں کو سراہا گیا اور صارف نے لکھا: ’رابی پیرزادہ یہ نیک کام جاری رکھیں۔ خدا آپ پر اس کے نام پر کیے جانے والے اچھے کاموں کے لیے رحمت نازل کرے۔‘
ایک اور صارف فہد بٹ نے لکھا: ’اللہ پاک استقامت نصیب فرمائیں بہن کو۔‘
ماشاءﷲ
— فہد بٹ (@FaDiBt) February 29, 2020
ﷲ پاک استقامت نصیب فرمائیں بہن کو ۔۔