ان دنوں امریکہ میں موجود جلیلہ حیدر نے انسانی حقوق کے لیے سیاہ فام امریکیوں کی قربانیوں کو اپنے وی لاگ کا موضوع بنایا ہے۔
جلیلہ کہتی ہیں کہ امریکہ میں سیاہ فام برادری کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ کوششیں مارٹن لوتھر کنگ اور میلکم ایکس نے کی، جن کی وجہ سے آج سیاہ فام امریکیوں کو ان کا جائز مقام ملا۔
جلیلہ اسی حوالے سے اپنے ناظرین کو جیکسن، مسیسپی میں واقع تاریخی میوزیم کا دورہ کرا رہی ہیں۔