کوئٹہ کا جزوی لاک ڈاؤن تصویروں میں

کرونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے تحت شہر کے تمام بڑے، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن  کے تحت شہر کے تمام بڑے، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس بند ہیں۔ (تصاویر: ہزار خان بلوچ)

بلوچستان کی حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مرض سے بچاؤ کے لیے جزوی لاک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ 

لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کے تمام بڑے، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے تحت شہر کے ریسٹورانٹ صرف گھروں کے لیے کھانے پینے کی اشیا فراہم کریں گے۔ 

محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن 21 دنوں کے لیے ہے جبکہ بین الصوبائی، صوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

کرونا کے اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ  کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  103 ہوگئی ہے۔

بلوچستان کی حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین اور دیگر افراد کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھنے کے لیے مزید قرنطینہ سینٹرز اور آئسولیشن وارڈز بھی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 

تاہم صوبائی دارالحکومت کے مرکز میزان چوک میں زندگی قدرے معمول کے مطابق دیکھی جاسکتی ہے۔
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی