پاکستان میں کرونا (کورونا) وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران سندھ کے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے طلبا گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔
ان طلبا میں کراچی کی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں فلم میکنگ کی طالبہ درِ شہوار چانڈیو بھی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
درِ شہوار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے ان کی زندگی بے رنگ ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں وقت گزارنے کے لیے ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی ہیں یا پھر یوگا، پینٹنگ اور پرندوں کی فوٹو گرافی کرتی ہیں۔
درِشہوار کی خواہش ہے کہ لاک ڈاؤن جلد ختم ہو تاکہ وہ ایک نارمل زندگی کی طرف جاسکیں۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لاکھوں طلبہ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔
غیر متوقع اور غیر معمولی چھٹیوں میں طلبہ اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں؟
کرونا کے دور میں اپنے مسائل، خیالات، جذبات، منفرد مصروفیات اور آئیڈیاز شیئر کرنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے’کیمپس گھر میں‘ کے نام سے پاکستانی طلبہ کے ذاتی بلاگز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اگر آپ بھی سٹوڈنٹ ہیں اور تحریر یا ویڈیو کے ذریعے بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں [email protected] پر بھیج دیں