نیویارک میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کو دفنا کہاں رہے ہیں؟

سو ایکڑ پر محیط یہ جزیرہ فوجیوں ایڈز کے مریضوں اور ان لوگوں کی آخری آرام گاہ رہا ہے جو تدفین کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

نیو یارک امریکہ میں کرونا وائرس کا گڑھ ہے۔ ملک میں چار ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے مر چکے ہیں جن میں سے تقریباً نصف نیو یارک میں ہیں۔

مرنے والوں میں سے اکثر کو ہارٹ آئی لینڈ نامی جزیرے کے قبرستان میں دفنایا جا رہا ہے۔ سو ایکڑ پر محیط یہ جزیرہ فوجیوں ایڈز کے مریضوں اور ان لوگوں کی آخری آرام گاہ رہا ہے جو تدفین کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

نیو یارک کے گورنراینڈریو کومو کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث وائرس کا پھیلاؤ قابو میں آنا شروع ہو گیا ہے۔ گورنر کومو نے اپنے بیان میں کہا: ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اگرچہ انتہائی کم شرح سے ہی لیکن متاثرین کی تعداد میں استحکام آ رہا ہے۔ ہم نیو یارک کے ذہین ترین لوگوں کی ٹیم بنائیں گے جو چین کے شہر ووہان اور اٹلی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے کہ وہاں لاک ڈاؤن ختم ہونے پر کیا ہوا؟ ہم یقینناً وہی کریں گے جو سائنس کی بنیاد پر ہو گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ میں کرونا وائرس کے دولاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق کے باوجود صدر ٹرمپ ملک گیر لاک ڈاؤن کا حکم نہیں دے رہے۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ کرونا وائرس امریکہ میں کم سے کم ایک لاکھ جانیں لے سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ