پھول جو یاد دلائیں: ’زندگی عارضی مگر خوبصورت ہے‘

قدیم جاپان میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہمیں باور کراتے ہیں کہ ’زندگی کتنی عارضی ہے لیکن پھر بھی خوبصورت ہے۔‘

جاپانی تہذیب میں چیری بلاسم پھول زندگی، فطرت اور تجدید کی نمائندگی کرتا ہے۔

قدیم زمانے میں جب بھی جاپان میں ان پھولوں کے کھلنے کا موسم آتا تو جاپان کی اشرافیہ تو درختوں کے نیچے بیٹھ کر پکنک منایا کرتے تھے، اور اس کی خوبصورتی سے خود ہی لطف اندوز ہوتے تھے۔

ان پھولوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہفتے یا دو ہفتے کے لیے اس طرح سے کھلتے تھے تو اس بارے میں قدیم جاپان میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہمیں باور کراتے ہیں کہ ’زندگی کتنی عارضی ہے لیکن پھر بھی خوبصورت ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد میں جاپان کی اشرافیہ نے اس فیسٹیول کو عوام کے لیے بھی کھول دیا اور انہیں بھی اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

اس کے بعد سے اب ہر سال بہار کے موسم میں ’ہانامی‘ یعنی پھولوں کو دیکھنے کے اس تہوار میں لوگ درختوں کے نیچے بیٹھ کر پکنک مناتے ہیں اور پھولوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا