ہندو گرو پرماہنس کی سمادھی پر مسلمانوں کے لیے 10 لاکھ کا راشن

گرو پرماہنس تقسیم ہند سے قبل ضلع کرک کے قصبے ٹیری میں میں رہائش پذیر تھے۔ ان کے آشرم پر بڑی تعداد میں ہندوؤں کے ساتھ مسلمان بھی آتے تھے اور گرو انہیں تعویذ لکھ کر دیتے تھے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ہندوؤں کے مذہبی رہنما گرو پرماہنس کی سمادھی پر اُن کے پیروکاروں نے مسلمان مزدوروں میں بدھ کے روز دس لاکھ روپے مالیت کے فوڈ پیکج تقسیم کیے، اور اس کے ساتھ ساتھ عید کے لیے انہیں کپڑے بھی دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گرو پرماہنس تقسیم ہند سے قبل ضلع کرک کے قصبے ٹیری میں رہائش پذیر تھے۔ ان کے آشرم پر بڑی تعداد میں ہندوؤں کے ساتھ مسلمان بھی آتے تھے اور گرو انہیں تعویذ لکھ کر دیتے تھے۔

وہ 1919 میں فوت ہوئے، ان کے لیے سنگِ مرمر کا عالیشان مزار تعمیر کیا گیا تاہم اسے 1997 میں شدت پسندوں نے بم دھماکے سے اڑا دیا۔

اب اس مزار کو ایک ہندو تنظیم نے بحال کیا ہے اور یہیں سے مسلمانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان