بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کی اب اپنے لوگوں میں کیا حیثیت رہ گئی ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے لیکن پاکستان دشمنی میں وہ کس حد تک جاسکتے ہیں یہ سب کو معلوم ہے۔ ہر مرتبہ وہ ایک نئے ’سازشی مفروضے‘ سے ہر ایک کو ہکا بکا کر دیتے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ انہیں پاکستان کے خلاف بات کرنے کا موقع ٹڈی دل کے حملے نے دیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس سے نمٹنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ خود پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مقامی ٹڈی دل نے سر اٹھایا ہے جبکہ ایران اور افریقہ سے اس سیلاب کا پاکستان آنا باقی ہے۔
سازشی مفروضوں کو نئے نئے رنگ دینے والے ریپبلک ٹی وی کے ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام ’پوچھتا ہے بھارت‘ میں کہا کہ سب سے گئے گزرے کو پدی اور پدی کا شوربا کہتے ہیں لیکن اب اس سے بھی ایک ابتر چیز آئی ہے اور وہ ہے ٹڈی۔ ان کے بقول یہ ٹڈی ’پورے پاکستان کے لیے سب سے بڑی مصیبت بن گیا ہے۔‘ انہیں یہ حقائق کہاں سے ملے انہوں نے یہ نہیں بتایا لیکن اتنا کہہ دیا کہ پاکستان ٹڈی سے ہار گیا ہے اور آدھے پاکستان پر ٹڈیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔
The longer version of Arnab's expert comments on Pakistan's alleged locust conspiracy against India. If a @republic employee goes job hunting, what would they show as their journalistic achievement? pic.twitter.com/zwgoUtnfWi
— Pratik Sinha (@free_thinker) May 29, 2020
اپنے مخصوص انداز میں انہوں نے پاکستانیوں کو ٹڈیوں کا شوربا کھانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ لیکن ذکر پاکستان کا ہو اور ارناب صاحب دہشت گردی اور شدت پسندی کو بیچ میں نہ لائیں یہ کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا: ’سب دہشت گردوں کو تو ہم نے سولی پر چڑھا دیا اب پاکستان ان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے۔ آخر میں سوال کہ کیا پاکستان اب ان ٹڈیوں کے ذریعے کرے گا حملہ بھارت پر؟
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لیکن پاکستان سے تو انہیں کیا جواب آئے گا خود بھارت کے اندر سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ایک بھارتی شہری بسوا لہون نے لکھا: ’یہ شخص تو شرمندگی ہے۔ جو کوئی کہتا ہے کہ وہ ارناب پر فخر کرتا ہے وہ پاگل ہے۔ آسام میں سیلاب آیا ہوا ہے لیکن یہ شخص پرائم وقت میں ٹڈی پر پروگرام کر رہا ہے جہاں وہ پاکستان سے اسے جوڑ سکے۔ اسے شرم آنی چاہیے۔‘
This man is an embarrassment. If anyone says that they're proud of Arnab then they're dumbfucks too. Assam is drowning on flood and he choose to do a prime on locust attack which can relate to Pakistan somehow things that fulfill his agenda. Shame on the shithead. #ArnabGoswami pic.twitter.com/Eec9ynXkcd
— বিশ্ব লাহন_Biswa Lahon (@biswa_lahon) May 29, 2020
ایک صارف نے ٹڈیوں کی دو تصاویر لگا کر پوچھا کہ کیا وہ ارناب کو اس طرح دکھائی دے رہی ہیں۔
This is how world This is how arnab
— Sulphuric Acid (@H2S04_tweets) May 30, 2020
sees locust. sees locust. pic.twitter.com/h8kW8ZjKVz