چینی سکول کے اساتذہ سمیت چالیس بچے چاقو بردار حملے میں زخمی

چینی میڈیا کے مطابق اساتذہ اور بچوں پر حملہ کرنے والا سکول کا ہی اہلکار تھا۔

(فائل فوٹو: اے ایف پی)

چینی میڈیا کے مطابق چین کے ایک پرائمری سکول میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور سکول میں کام کرنے والا ایک فرد بتایا جا رہا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقع جمعرات کو نیم خود مختار علاقے گوانگ شی کے شہر سوزھو کے ایک پرائمری سکول میں پیش آیا۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق حملہ آور ایک 50 سالہ شخص ہے جو سکول میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اخبار کے مطابق سکول کے پرنسپل اور دوسرا سکیورٹی گارڈ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کے زخمی بچے کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ان بچوں کو باندھی گئی پٹیاں دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ سکول کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

چین میں سکولوں میں چاقو سے حملہ کرنے والے افراد کو اکثر نفسیاتی مسائل کا شکار قرار دیا جاتا ہے۔ چین میں سخت گن کنڑول قوانین کی وجہ سے ایسے حملوں میں اکثر چاقو یا گھریلو ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز استعمال کیے جاتے ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا