خلابازوں کے لیے کیسے ٹوائلٹ بنائیں؟ ناسا نے تجاویز مانگ لیں

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 17 اگست تک اپنے آئیڈیاز ارسال کر دیں۔ انعام کی مجموعی رقم 35 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے جو جیتنے والے تین آئیڈیاز میں تقسیم کی جائے گی۔

خلا میں پہلے ہی بین الاقوامی خلائی سٹیشن جیسے مقامات پر ٹوائلٹ استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن وہ چاند کی بجائے بہت کم کشش ثقل کے لیے تیار کیے گئے ہیں (تصویر: ناسا)

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ چاند پر خلابازوں کے لیے ٹوائلٹ کے ڈیزائن کی تشکیل میں اس کی مدد کریں۔

چاند کی سطح پر جاتے ہوئے خاص قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات یہ ان لوگوں کی مشکلات سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہیں جن کا سامنا بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود لوگ مدار میں کرتے ہیں۔

ان مشکلات میں یہ شامل ہے کہ چاند پر جانے والے خلانورد اس وقت ٹھیک کس طرح سے ٹوائلٹ جا سکیں گے جب انہیں کم کشش ثقل اور چاند کی سطح پر پہنچنے کے لیے طویل سفر کرنا ہوگا۔

اب ناسا نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ 'ایسے چھوٹے ٹوائلٹس کے ڈیزائن تجویز کریں جو بہت کم کشش ثقل اور چاند کی کشش ثقل دونوں میں استعمال کیے جاسکیں۔'

خلا میں پہلے ہی بین الاقوامی خلائی سٹیشن جیسے مقامات پر ٹوائلٹ استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن وہ چاند کی بجائے بہت کم کشش ثقل کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چاند کی سطح پر نسبتاً زیادہ کشش کا تجربہ کرنا پڑتا ہے۔

اب ناسا نئے ٹوائلٹس بھی چاہتا ہے جو زیادہ چھوٹے اور زیادہ کارآمد ہوں اور بہت کم کشش ثقل اور چاند کی کشش ثقل دونوں میں کام کرنے کے قابل ہوں۔ اس کے لیے کم جگہ اور وزن کو اہمیت دی جائے کیونکہ ادارہ ایسے خلائی جہاز تیار کر رہا ہے جو آرٹیمس مشنز کے حصے کے طور پر خلابازوں کو واپس چاند پر لے کر جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خلائی ادارے نے کہا ہے  کہ وہ موجودہ ٹوائلٹس کی خامیاں دور کرنے کے لیے پہلے سے کام کر رہا ہے، لیکن اسے عوام کی جانب سے ایسے تصورات کی تلاش ہے جن سے امید ہے کہ وہ 'مسئلے کو روایتی خلائی انجینیئرنگ سے مختلف انداز میں حل کر سکیں گے۔'

اپنی اپیل میں ناسا نے لکھا: 'امید ہے کہ یہ چیلنج انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے بنیادی طور پر مختلف طریقے سامنے لائے گا۔'

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 17 اگست تک اپنے آئیڈیاز ارسال کر دیں۔ جیتے والے کا اعلان ستمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔ انعام کی مجموعی رقم 35 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے جو جیتنے والے تین آئیڈیاز میں تقسیم کی جائے گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی