بھارت کے ایک معروف ٹیکسٹائل برانڈ سیارام حال ہی میں 'اینٹی کرونا فیبرک' متعارف کروایا ہے۔
کرونا وائرس مختلف سطحوں پر مختلف دورانیے تک زندہ رہتا ہے اور عام طور پہ اس سے حفاظت کے لیے ماہرین جراثیم کش ادویات سے صفائی کی ہدایات دیتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیارام کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے اس کپڑے کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ لیبارٹریوں سے تصدیق کے بعد پیش کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسے آسٹریلیا کی ہیلتھ گارڈ نامی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔
سیارام سلک ملز لمیٹڈ کے اہم عہدیدار رمیش پودار کا کہنا ہے کہ جسم کا 90 فیصد حصہ کپڑوں سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے جب کہ کرونا کپڑوں پر دیرتک زندہ بھی رہ سکتا ہے۔ ان کے مطابق اسی حفاظت کے لیے یہ فیبرک بنایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کپڑا کرونا وائرس کے خلاف 99.9 فیصد موثر ہونے کی ضمانت دیتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے قدرتی بائیوڈیگریڈ ایبل مصنوعات سے تیار کیا گیا جس کی وجہ سے یہ کپڑا نرم اور ملائم بھی ہے نیز اسے 30 مرتبہ دھونے کے بعد میں بھی اس میں اینٹی کرونا صلاحیت برقرار رہتی ہے۔