زیادہ قیمت کی بجائے ویکسین وہاں دیں جہاں چاہیے: بل گیٹس

'ہمیں ایسے رہنما چاہییں جو یہ مشکل فیصلے کر سکیں کہ اس ویکسین کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے اور اسے صرف مارکیٹ کی مرضی پر نہیں چھوڑنا۔'

(اے ایف پی)

گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ کرونا پر قابو پانے کے حوالے سے 'پرامید' ہیں۔ ان کی جانب سے ہفتے کو سامنے آنے والے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کو 'زیادہ قیمت ادا کرنے والے' کے بجائے انہیں دینی چاہیے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

 گیٹس فاؤنڈیشن جون میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے امیون سسٹم کی مضبوطی کے لیے گلوبل ویکسین الائنس گاوی کے لیے سات اعشاریہ چار ارب ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان کر چکی ہے۔

 بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 'اگر ہم ادویات اور ویکسین زیادہ قیمت ادا کرنے والوں کو حاصل کرنے دیں گے، بجائے ان کے جنہیں ان کی ضرورت ہو گی، تو ہم ایک مزید خطرناک اور طویل عرصے تک رہنے والی وبا کا سامنا کریں گے۔ '

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

'ہمیں ایسے رہنما چاہییں جو یہ مشکل فیصلے کر سکیں کہ اس ویکسین کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے اور اسے صرف مارکیٹ کی مرضی پر نہیں چھوڑنا۔'

وہ کووڈ 19 اور ایڈز کے حوالے سے منعقد کی جانے والی بین الااقوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ 'ہم کووڈ 19 کو شکست دیں گے اور ایڈز اور دوسری بیماریوں کے خلاف پیش رفت جاری رکھیں گے۔' ان کے مطابق ریسرچرز ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا ہے کہ 'بیماریوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تشخیص کے لیے بہتر ڈائیگنوسٹک آلات تیار کیے جا رہے ہیں اور ہم ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ