بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں کرانے کا خواہاں

آئی پی ایل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی منظوری کے بعد آئی پی ایل ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا سکتی ہے۔

آئی پی ایل تاریخوں کا تعین اگلے ہفتےگورننگ کونسل کی میٹنگ میں ہو گا (آئی پی ایل /ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل رواں سال حکومت کی منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتی ہے۔

آئی پی ایل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی منظوری کے بعد آئی پی ایل ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا سکتی ہے۔

کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2021 تک موخر ہونے کے بعد تعطل شدہ آئی پی ایل کے کئی بار تاخیر کے بعد اس سال ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ رواں سال ستمبر سے نومبر کے درمیان آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکے۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پاٹیل کا کہنا ہے کہ ’یہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو سکتا ہے لیکن اس سے پہلے حکومت کی منظوری لینا ہوگی۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ تاریخوں کا تعین اگلے ہفتے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ہو گا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل 26 ستمبر سے سات اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ برجیش پاٹیل نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ کیا آئی پی ایل کے میچز بھی خالی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس بات کا حتمی فیصلہ بھارتی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کریں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق اگر اس سال آئی پی ایل کا انعقاد ہو سکا تو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ آئی پی ایل بھارتی معیشت میں 11 ارب ڈالر سے زائد کا ریونیو پیدا کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کی منسوخی کے اعلان کا اتنظار کرنے کے بعد اپنا نیا منصوبہ سامنے لایا ہے۔

اس سے قبل بھی دو بار آئی پی ایل بھارت سے باہر کھیلی جا چکی ہے۔ بھارت میں عام انتخابات کے باعث سال 2009 میں جنوبی افریقہ اور 2014 میں متحدہ عرب امارات نے آئی پی ایل کی میزبانی کی تھی۔

آئی پی ایل کا 13واں ایڈیشن 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ملک بھر میں نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے بعد اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ