انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ

پاکستان نے پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 20 رکنی سکواڈ کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

(اے ایف پی)

پاکستان نے ڈربی میں چار روزہ دو پریکٹس میچز کے اختتام پر پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق سکواڈ میں اظہر علی(کپتان)، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ میں موجود دیگر نو کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دیگر نو کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد  حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

انگلینڈ کے حالیہ طویل دورے پر پاکستان کا ایک بہت بڑا سکواڈ موجود ہے، جس میں 10 فاسٹ بولرز موجود ہیں۔ عام طور پر کسی بھی دورے پر پانچ فاسٹ بولرز ہوتے ہیں لیکن اس دورے کو ایک کیمپ کی شکل دے کر 30 سے زائد کھلاڑی انگلینڈ یاترا پر ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان 10 فاسٹ بولرز کی موجودگی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو انگلینڈ بھیج دیا ہے۔ حارث کووڈ 19 ٹیسٹ دو بار مثبت آنے کے بعد دورے سے باہر ہوئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ عامر کو انگلینڈ طلب کرنا اس بات کی علامت ہے کہ انگلینڈ کی پراعتماد بیٹنگ نے بولنگ کوچ وقار یونس کا اپنی بولنگ لائن پر اعتماد مجروح کردیا ہے۔ نسیم شاہ ابھی تک صحیح لائن پر بولنگ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں اور محمد عباس کی رفتار میں بہت کمی آچکی ہے، وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف بھی بجھے بجھے سے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ