گلگت: چھاپے کے دوران ہلاک پولیس اہلکاروں کی تدفین

چلاس کے علاقے رونئی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران دو افراد بھی ہلاک ہوئے جن کے بارے میں پولیس کچھ بتانے سے گریزاں ہے۔

سب انسپکٹر سہراب اور ایف سی جنید کی نماز جنازہ پولیس ٹریننگ سکول میں ادا کی گئی(تصویر۔قاسم شاہ)

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ سے پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

دیامر پولیس کے ترجمان مبارک جان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایاکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جوگلوٹ تھانے کو مختلف مقدمات میں مطلوب کچھ اشتہاری ملزمان ایک مکان میں موجود ہیں۔

مبارک نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چلاس کے علاقے رونئی میں مذکورہ گھر پر پیر اور منگل کی درمیانی رات چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق انہیں اشتہاری مجرم علاج اعظم ولد جلو ساکن نیاٹ رونئی کے اس مکان میں موجود ہونے کی اطلاع تھی۔

چھاپہ مار ٹیم کے انچارج  انسپکٹر نبی ولی کی سرکردگی میں اس مکان میں آپریشن کیا گیا اس دوران کراس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری بیان میں مزید دو افراد بشارت اور اظہار اللہ کے ہلاک ہونے کا ذکر ہے لیکن یہ کون تھے اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق متعلق جگہ کا کرائم سین محفوظ کر لیا گیا ہے اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے اور ملحقہ آبادیوں اور مشکوک جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کو اس آپریشن کے دوران خفیہ اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں  SIPسہراب خان ساکن استور،  FCضیاء ساکن دیامر، FCجنید کریم ساکن ہنزہ، FCغلام مرتضٰی ساکن استور اور FCاشتیاق احمدساکن استور شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں IPنبی ولی خان ساکن گلگت،  FCمحمد علی ساکن نگر، FCہدایت کریم ساکن ہنزہ،FCشان محمد ساکن گلگت شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور مذید حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملحقہ علاقوں اور مشکوک جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

بعد میں پولیس اہلکار سب انسپکٹر سہراب اور ایف سی جنید کی نماز جنازہ پولیس ٹریننگ سکول میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر گلگت بلتستان راجا جلال چیف سیکریٹری جی بی،ائی جی ودیگر سول عسکری اہلکاروں نے شرکت کی۔

معیتوں کو تدفین کے لیے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان