لاہور کی مسجد وزیرخان میں نکاح کا سین ’گانے کی شوٹنگ‘ میں کیسے بدلا؟

28 جولائی کو ہونے والی فلم 'انارکلی' کی شوٹنگ کے حوالے سے صباقمر اور بلال سعید کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، لیکن اصل معاملہ کیا ہے؟

صبا قمر اور بلال سعید  مسجد وزیر خان میں  شوٹنگ کے دوران  سیلفی لیتے ہوئے  (تصویر: سوشل میڈیا)

حال ہی میں پاکستانی فلم 'انار کلی' میں شامل نکاح کے ایک سین کی شوٹنگ لاہور میں واقع تاریخی مسجد وزیر خان میں ہوئی، جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید و تبصرے کیے جارہے ہیں۔

28 جولائی کو ہونے والی اس شوٹنگ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں، جن میں مسجد کے اندر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید ایک گانے پر بظاہر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا: 'قبول ہے۔'

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Qubool hai @bilalsaeed_music

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

سوشل میڈیا پر تو اس عمل کی خوب مذمت کی ہی گئی، لیکن سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سنبل مالک نے اس شوٹنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 'مسجد کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سنبل مالک نے اپنی قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ 'مسجد وزیر خان میں فلم 'انار کلی' کی شوٹنگ کے دوران ساؤنڈ سسٹم لگا کر سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔'

قرارداد کے متن کے مطابق:' 28 جولائی کو فلم انارکلی کی شوٹنگ کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے تقدس کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں۔'

مزید کہا گیا: 'مہراب جس جگہ امام مسجد امامت کرواتے ہیں اور موذن اذان دیتے ہیں وہاں پر موسیقی اور رقص کی محفلیں کروانے سے نہ صرف مسجد کا تقدس پامال ہوا بلکہ دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔'

قرارداد کے مطابق: 'اس عمل کی تمام مسلمان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسےگھناؤنے اور شیطانی عمل میں شامل لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔'

'مسجد میں صرف نکاح کا سین عکس بند ہوا'

دوسری جانب مسجد میں شوٹنگ کی اجازت دینے والے محکمہ اوقاف نے مسجد میں رقص کی ویڈیو کو 'جعلسازی' قرار دے دیا۔

محکمہ اوقاف کے ترجمان آصف اعجاز نے انڈپینڈنٹ اردو کو اجازت نامے کی کاپی فراہم کی، جس میں فلم 'انار کلی' میں شامل ایک نکاح کے سین کو مسجد وزیر خان میں ریکارڈ کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی تھی۔

 

انہوں نے کہا: 'ہمارے قوانین کے تحت فلموں کے سین کو مسجد میں عکس بند کرنے کی اجازت ہے، تاہم اس میں قواعد وضوابط واضح ہیں جن کے مطابق کسی بھی اوقاف کے زیر انتظام مسجد میں قابل اعتراض لباس پہننا یا رقص کرنا منع ہے۔'

آصف اعجاز نے مزید بتایا کہ 'فلم میں شامل اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے نکاح کی تقریب کا سیٹ مسجد وزیر خان میں لگا کر سادہ ریکارڈنگ کی گئی۔ اس دوران نہ گانا چلایا گیا اور نہ ہی رقص ہوا، لیکن اس تقریب کی تصاویر کو جوڑ کر اور اس میں گانا شامل کرکے بعض افراد نے اسے گانے کی ویڈیو ظاہر کیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ مسجد میں امام مسجد کے منبر کے سامنے رقص کیا گیا اور گانا ریکارڈ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہماری مانیٹرنگ ٹیم وہاں موجود تھی۔ یہ ایک دن کی ریکارڈنگ تھی، لہذا یہ ممکن ہی نہیں کہ مسجد میں گانے یا رقص کی ویڈیو ریکارڈ ہوسکے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ سوشل میڈیا پر یہ مہم کیوں چلائی جارہی ہے۔'

صبا قمر کا موقف

اداکارہ صبا قمر نے بھی بعدازاں انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ 'مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا گیا تھا اور اس میں کوئی موسیقی شامل نہیں ہے۔'

اداکارہ نے مزید بتایا کہ 'سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پوسٹر میکنگ کے دوران کی ہے، میں مزید وضاحت نہیں دینا چاہتی، گیارہ اگست کو مکمل ویڈیو آجائے گی۔'

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ' کسی مقدس مقام کے تقدس کی پامالی میرے لیے اتنی ہی تکلیف دہ ہے جتنی ایک عقلمند شخص کے لیے۔ اگر ہم نے اپنی لاعلمی میں کسی کی دل آزاری کی ہے تو ہم اس کے لے معذرت خواہ ہیں۔'

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Presenting the first teaser of ‘Qubool’ This is also the only sequence that was shot at the historical Wazir Khan Mosque. It’s a prologue to the music video featuring a Nikah scene. It was neither shot with any sort of playback music nor has it been edited to the music track. I won’t explain any further as the full video comes out on 11th of August. The BTS video that's making rounds on social media was just a circular movement to click stills for the poster of ‘Qubool’ depicting a happily married couple right after their Nikah. Hurting or offending anyone or being disrespectful to a holy place is as unimaginable and unacceptable for me as for any decent human being. Despite this if we have unknowingly hurt anyone’s sentiments we apologise to you all with all our heart. Love & Peace! #Qubool releasing on 11th of August @bilalsaeed_music

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان