ٹک ٹاک 'زہر کا پیالہ' ہے: بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا بہتر ہو گا کہ مائیکرو سافٹ اس وائرل ایپ کو نہ خریدے۔

بل گیٹس اب بھی  مائیکرو سافٹکمپنی کے ٹیکنالوجی مشیر ہیں (اے ایف پی)

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایک 'زہر کا پیالہ' ہے اور بہتر ہو گا کہ مائیکروسافٹ اس وائرل ایپ کو نہ خریدے۔

گیٹس اب بھی اس کمپنی کے ٹیکنالوجی مشیر ہیں جس کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی۔ وہ مائیکروسافٹ کی جانب سے چینی کمپنی بائی ٹیڈانس کی ایپ ٹک ٹاک کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ اس ڈیل کے ساتھ کیا ہو گا، لیکن ہاں یہ ایک زہر کا پیالہ ہے۔ سوشل میڈیا کے کاروبار میں کامیاب ہونا اتنا آسان نہیں۔ بالکل انکرپشن کے مسئلے کی طرح۔'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے ذریعے ٹک ٹاک کو امریکہ میں کام بند کرنے یا امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ 15 ستمبر تک ٹک ٹاک کی خریداری کے عمل کو مکمل کرنا چاہتی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 'یہ خود کو تسلی دینے والی بات ہو گی لیکن زیادہ مقابلے کا اہل ہونا ایک اچھی بات ہے۔ لیکن ٹرمپ کی جانب سے مقابلے کو مکمل طور پر ختم کرنا بہت عجیب ہے۔'

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ ٹک ٹاک کی مائیکروسافٹ کو فروخت کا ایک حصہ وصول کرے گا۔ انہوں نے اسے ایک کرائے دار اور مکان مالک کے رشتے سے تشبیہ دی تھی۔ ٹک ٹاک کے مطابق فروخت کا یہ عمل غیر قانونی ہے اور ماہرین بھی اسی نتیجے پر پہنچے ہیں۔

صدر نے چینی ایپ وی چیٹ کے خلاف ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔  ماہرین کے مطابق اس حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بل گیٹس نے اپنے انٹرویو میں فیس بک اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر انکرپشن کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر کرونا وائرس سے متعلق کئی سازشی مفروضوں میں ان کو ملوث کرنے پر۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 'میں ہر اس چیز میں ملوث ہوں جس سے سائنس مخالف طبقہ لڑ رہا ہے۔ میں موسمیاتی تبدیلی ، جی ایم اوز اور ویکسینز میں بھی ملوث ہوں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا اس سب شرانگیزی اور چیزوں کی آسان ترین وضاحت کی اجازت دیتا ہے۔ ہاں ٹھیک ہے۔ بس کوئی برا آدمی ہے اور یہ تمام معاملے کو بیان کر دیتا ہے۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اس قسم کے جھوٹ، دھوکے اور چائلڈ پورنوگرافی کی اجازت نہیں دینی چاہیے (جیسے کہ واٹس ایپ اور فیس بک انکرپشن سے چھپائی جاتی ہے)۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ اور فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ 'ان معاملات پر اختلاف رکھتے ہیں۔' زکربرگ نے اپنے اس منصوبے کا اعادہ کیا ہے جس میں وہ فیس بک میسنجر، واٹس ایپ، اور انسٹا گرام میسنجر کو ایک ہی طرح کے انکرپشن کے نظام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

 ناقدین کے مطابق یہ کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے الگ کرنے کے حوالے سے ایک بڑی مشکل ہو گی۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 'یہ جھوٹ اس حد تک شر انگیز ہیں کہ آپ کو انہیں دیکھنا اور کم سے کم جھٹلانا پڑتا ہے، جیسے کہ وہ ویڈیو، وہ اسے کیا نام دیتے ہیں۔ سپرم وومین۔ اس کو ایک کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ایک جانب فیس بک لوگوں کو کرونا وائرس کے حوالے سے قابل اعتماد ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی جانب راہ دکھاتا ہے جبکہ ریسرچرز کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس کرونا وائرس کے حوالے سے 'خطرناک' غلط خبروں پر مبنی 10 فیصد سے بھی کم مواد ہٹا رہی ہیں۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی