کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث جب سندھ کے ضلع سانگھڑ کے عنایت علی خان اپنے شاگردوں کو ذاتی طور پر موسیقی نہیں سکھا پائے تو انہوں نے اس مسئلے کا حل آن لائن کلاسز سے نکال لیا۔
آگرہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے عنایت تین دہائیوں سے موسیقی سے وابستہ ہیں۔ وہ بنیادی طور پر طبلہ نواز ہیں تاہم وہ ساتھ ساتھ موسیقی کی تعلیم بھی دیتے ہیں۔
عنایت کے والد استاد گلزار علی خان سانگھڑائی مرحوم کلاسیکی موسیقی میں ایک مقام رکھتے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وبا کے باعث انہیں اپنی کلاسیں آن لائن لے جانی پڑیں۔ جس سے سندھ بھر میں ان کے شاگردوں کی موسیقی کی تعلیم لاک ڈاؤن کی رکاوٹ سے بچ سکے۔
عنایت کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال سے طلبہ بھی سیکھ رہے ہیں اور خود ان کا گزارا بھی چل رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے سُر اور لے کے بغیر انسان ادھورا ہے اور پوری دنیا موسیقی سے جڑی ہے۔
عنایت کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے لوگ موسیقی سے دور ہوگئے لیکن آن لائن کلاسز کے ذریعے اب قریب آتے جارہے ہیں۔