سعودی عرب سے کوئی بڑا اختلاف نہیں ہے: شبلی فراز  

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا وضاحتی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی 16 تاریخ کو سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کشمیر اور او آئی سی کو لے کر کوئی بڑا اختلاف نہیں ہے اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات خراب ہیں۔ 

اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے لیے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ممالک اپنے قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور پاکستان نے ایسا نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب کے بغیر پاکستان کا گزارا نہیں ہے۔  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سعودی عرب کے حوالے سے ایک متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد حکومت سے اس کی خارجہ پالیسی کے بارے میں سوالات کیے جانے لگے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادھر خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکسنانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے عوام کی سطح پر تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی طور پر دوطرفہ سپورٹ رہی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ 

اس اہم موضوع پر انہوں نے مزید کیا کہا، اس ویڈیو میں دیکھیں۔ 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان