پانچ ماہ قید کے بعد سابق فٹ بال سٹار رونالڈینو کی گھر واپسی

برازیل کے سابق فٹ بال سٹار اور ان کے بھائی کو رواں برس 4 مارچ کو پیراگوئے میں پولیس نے جعلی سفری دستاویزات کی بنا پر گرفتار کیا تھا۔

برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون سے ریو ڈی جنیرو  پہنچ گئے۔

پیر کو ایک جج نے 40 سالہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ اس سے قبل دونوں بھائیوں کو ایک ماہ تک جیل میں اور چار ماہ تک اسونسیون کے ایک ہوٹل میں نظربند رکھا گیا تھا۔

یہ دونوں بھائی 4 مارچ کو پیراگوئے پہنچے تھے جہاں رونالڈینو کو پسماندہ بچوں کی بہبود کے لیے ایک چیریٹی پروگرام میں حصہ لینا تھا تاہم دو دن بعد پولیس نے انہیں اس وقت اپنی تحویل میں لے لیا جب تفتیش کاروں نے جعلی سفری دستاویزات کی تحقیق کے لیے ان کے ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ رونالڈینو اب  دنیا کے کسی بھی ملک میں سفر کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن اگر وہ اپنی مستقل رہائش بدل کرتے ہیں تو انہیں ہمیں ایک سال کے لیے اس کی اطلاع دینی ہو گی۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر جینز اور سیاہ شرٹ میں ملبوس رونالڈینو نے اپنی رہائی کی شرائط کو قبول کرلیا، جس میں 90 ہزار ڈالر جرمانے ادائیگی بھی شامل ہے۔

ان کے بھائی روبرٹو ڈی اسیس موریرہ، جو رونالڈینو کے بزنس م0نیجر بھی ہیں، کو بھی لازمی طور پر ایک لاکھ دس ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

جج نے زور دے کر کہا کہ وہ اس معاملے میں قطعی جانب داری کا مظاہرہ نہیں کر رہے بلکہ انہیں اس  کیس میں شک کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے بھائی کو دو سال کی معطلی کی سزا بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹرز نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ رونالڈینو جعلی پاسپورٹ منصوبے کا حصہ تھے تاہم ان کا خیال تھا کہ ڈی اسیس موریرہ کو پتہ تھا کہ ان کا پاسپورٹ جعلی تھا۔

اس کے جواب میں سرکاری وکیلوں میں سے ایک مارسیلو پیچی نے کہا: ’انہوں نے واضح طور پر ایک عوامی دستاویز کا غلط استعمال کیا جو ایک انتہائی سنگین جرم ہے۔‘

21 مارچ کو رونالڈینو نے جیل میں ہی اپنی 40 ویں سالگرہ منائی اور 16 لاکھ ڈالر کی ضمانت کے بعد دونوں بھائیوں کو ایک لگژری ہوٹل میں نظربند کیا گیا تھا۔

اس کے بعد ان بھائیوں کے خلاف تفتیش کے دائرہ کار کو ممکنہ منی لانڈرنگ اور مجرمانہ وابستگی تک توسیع دے دی گئی۔

اس کیس کے سلسلے میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر امیگریشن حکام یا پولیس افسران شامل ہیں۔

برازیل کی 2002 ورلڈ کپ کی فتح میں رونالڈینو نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

وہ یورپ میں 10 سال تک بارسلونا ، اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمین جیسے کلبز سے منسلک بھی رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل