کرونا (کورونا) وائرس کی وبا نے میکسیکو کو اتنا زیادہ متاثر کیا ہے کہ متعدد ریاستوں کے پاس مرنے والے افراد کے لیے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ ختم ہو گئے ہیں۔
ریاستی عہدیداروں کے مطابق کم از کم تین ریاستوں، باجا کیلیفورنیا، ریاست میکسیکو اور میکسیکو سٹی میں تقریبا 15 سے 20 دن پہلے ہی وفاق کی جانب سے مرنے والوں کے خاندانوں کو دیے جانے والے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ فارمز ختم ہو چکے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دس لاکھ نئے فارم چھپ چکے ہیں اور ان کو تقسیم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ سرٹیفکیٹ سکیورٹی خصوصیات کے ساتھ چھاپے جاتے ہیں کیونکہ ماضی میں اس حوالے سے جعل سازی کا مسئلہ درپیش رہا ہے۔
کرونا سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے میکسیکو دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے 66،851 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 6،196 کے اضافے کے ساتھ 623،090 ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق میکسیکو میں کیسز کی تعداد ابھی تک اپنے نقطہ عروج تک نہیں پہنچی نیز وہاں اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے کوئی آثار بھی نظر نہیں آرہے۔