عاصم باجوہ کے بیٹے تین سال پرانی ٹویٹ پر شدید تنقید کی زد میں

ن لیگ کے احسن اقبال نے یوشع باجوہ کی تین سال پرانی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’میں یہ یقین نہیں کر پا رہا۔‘

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے بیٹوں کے ساتھ(تصویر عاصم باجوہ/انسٹاگرام)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور ان کے خاندان کے اثاثوں پر رپورٹ ابھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوئی تھی کہ ان کے بیٹے کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا۔

عاصم باجوہ کے، جو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین بھی ہیں، اثاثوں پر رپورٹ آئی تو ان کے حامیوں نے کہا کہ اس خبر کا مقصد سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔ مگر اب ٹوئٹر پر انہی کے بیٹے یوشع باجوہ کی 2017 کی ٹویٹس سامنے آئی ہیں جن میں وہ راہداری منصوبے پر تنقید کر رہے ہیں۔

15 مئی، 2017 کی ایک ٹویٹ میں یوشع نے #CPEC کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا:’اب چینی پاکستان کی صلاحتیوں کا فائدہ اٹھائیں گے جب کہ پاکستانی پیپل کے درخت کے نیچے لسی پیتے ہوئے یہ سب دیکھیں گے۔‘

یوشع نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ سی پیک تبھی مستبقل میں کارآمد ہو گا جب مقامی انڈسٹری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے گا اور پاکستانی اس سے استفادہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے آج ان کی اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ یقین نہیں کر پا رہا۔‘

اسی طرح 10 مئی، 2017 کو سی پیک کے حوالے سے یوشع کی ایک اور ٹویٹ پر بھی احسن اقبال کے یہی تاثرات تھے۔ یوشع ماضی میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’پروٹیکٹ‘ کر چکے تھے، جس سے مراد یہ ہے کہ ان کی ٹویٹس صرف وہ افراد دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ اجازت دیں گے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ قدغن ہٹائی تھی جس کے بعد ن لیگ کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان کی سی پیک کے خلاف ٹویٹس سامنے لائی گئیں اور اب انہوں نے ایک بار پھر اپنے اکاؤنٹ کو پابند کر دیا ہے۔

یوشع کے اس اکاؤنٹ کو جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی فالو کرتے ہیں۔ احسن اقبال کی آج کی ٹویٹس کے بعد جنرل عاصم (ر) باجوہ اور ان کے بیٹے پرپھر تنقید شروع ہو گئی۔

ٹوئٹر صارف نادیہ اطہر نے ٹویٹ میں لکھا: ’احسن اقبال کا سی پیک بُرا تھا، عاصم سلیم باجوہ کا سی پیک اچھا ہے۔‘ اس ٹویٹ کو سابق وزیر دفاع انجینیئر خرم دستگیر خان نے بھی ری ٹویٹ کیا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف عاصم خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’وقت بہت ظالم چیز ہے۔‘

جب کہ مونا نے لکھا

ظفر نامی ٹوئٹر صارف نے احسن اقبال سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ انہیں تین سال بعد یہ ٹویٹ کیوں یاد آئی؟

عاصم باجوہ کے بییٹے پہلے بھی اپنی ٹویٹس کے باعث تنقید کی زد میں آتے رہے ہیں۔ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ٹویٹس پر بھی انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے پہلے عاصم باجوہ سے جب ان کے بچوں کے اثاثوں کے بارے میں جب سوال کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے آزاد ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ