مہمند: سنگ مرمر کی کان پر تودہ گرنے سے 22 مزدور ہلاک

حکام کے مطابق متعدد افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں سنگ مرمر کی کان پر تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 22 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو 1122 پشاور آفس کے ترجمان نے نمائندہ انڈپینڈنٹ اردو انیلا خالد کو تصدیق کی کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں سنگ مرمر کی کان سے اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملبے تلے پھنسے دیگر کان کنوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم ملبہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کی کانوں میں ہر سال مختلف حادثات میں درجنوں کان کن ہلاک ہوجاتے ہیں۔

2011 میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 43 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان