پاکستان میں ’نامرد‘ کی تلاش میں اضافہ

صرف ’نامرد‘ لفظ کی سرچ میں کل سے سپائیک آیا ہے اور گوگل نے اس کو بریک آؤٹ کی کیٹیگری میں ڈال رکھا ہے۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے پر ریپ کے واقعے کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں  کا انعقاد کیا گیا جن میں مجرموں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کیا گیا (اے ایف پی)

سیالکوٹ لاہور موٹروے پر ریپ کے واقعے کے بعد سے پاکستان میں جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آ رہی ہیں جبکہ لوگوں میں ان سزاؤں کو لے کر آرا میں بھی تضاد پایا جاتا ہے۔

جب سے یہ واقعہ پیش آیا ہے کئی لوگوں کی جانب سے ایسے مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا، مگر ساتھ ہی اس مطالبے پر سیاسی لیڈران، وزرا اور عام عوام میں اختلاف بھی دیکھا گیا۔

تاہم گذشتہ رات ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی حمایت کر دی۔

لیکن ان کے اس بیان سے زیادہ ایسے مجرموں کو کیمیائی عمل کے ذریعے نامرد بنانے کی سزا کے حوالے سے بیان پر زیادہ بات کی جا رہی ہے۔

’میرے خیال میں جنسی جرائم کے مرتکب افراد کو کیمیائی طریقے سے نامرد بنا دینا چاہیے۔ میں نے پڑھا ہے کہ ایسا کئی ملکوں میں ہو رہا ہے۔‘

عمران خان کی جانب سے اس طریقہ کار کے حوالے سے بات کرنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فوراً گوگل کھولا اور بیٹھ گئے ’کیمیکل کیسٹریشن‘ کے بارے میں پڑھنے۔

گذشتہ رات عمران کے بیان کے فوراً بعد گوگل پر ’کیمیکل کیسٹریشن‘، ’کیسٹریشن‘ اور ساتھ ہی ساتھ اردو میں ’نامرد‘ جیسے الفاظ کی تلاش میں یک دم اضافہ دیکھا گیا۔

ہم نے جب گوگل پر پاکستان میں گذشتہ رات سے اب تک سرچ کیے جانے والے الفاظ کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کے ان تین الفاظ  کی تلاش میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

 

پھر اسی گراف اور الفاظ  کا گذشتہ سات روز سے تقابل کیا گیا تو گذشتہ رات سے قبل تک ان الفاظ کی سرچ میں کوئی خاص ہلچل نہیں تھی۔

تاہم صرف ’نامرد‘ لفظ کی سرچ میں کل سے سپائیک آیا ہے اور گوگل نے اس کو بریک آؤٹ کی کیٹیگری میں ڈال رکھا ہے۔

بریک آؤٹ کیٹیگری کا مطلب ہے کہ اس اصطلاح کی سرچ میں غیر معمولی اضافہ آیا ہے اور اس سے پہلے یہ اصطلاح اتنی زیادہ سرچ  نہیں کی گئی۔

اچھا تو اگر کیمیکل کیسٹریشن کو گوگل پر سرچ کیا جائے تو نتائج میں آتا کیا ہے؟

سب سے پہلے جو چیز سامنے آتی ہے وہ یہ کہ کیمیکل کیسٹریشن ہوتا کیا ہے اور یہ کیسے کیا جاتا ہے۔

’کیمیکل کیسٹریشن (جنسی خواہش کو ختم کرنے والی دوا) انافروڈ سیاک کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد جنسی طلب کو کم یا ختم کرنا، کینسر کا علاج کرنا ہو سکتا ہے اور اس طریقہ کار میں کسی بھی جسمانی عضو کو نکالا نہیں جاتا، جبکہ سرجیکل کیسٹریشن میں جنسی غدودیں آپریشن کے ذریعے نکال دی جاتی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد اگر آپ گوگل سرچ میں سامنے آنے والے دیگر نتائج کو دیکھیں تو آپ کو وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حوالے سے لکھے گئے مضامین اور خبریں ملیں گی۔

دوسری جانب اگر سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو اس موضوع پر کل رات سے ہی بحث ہو رہی ہے اور ہر کوئی اس طریقہ کار کے حق میں یا خلاف دلائل پیش کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر #ChemicalCastrationForRapists نامی ٹرینڈ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ