بس پر پہاڑی تودہ گرنے سے سکردو جانے والے 16 مسافر ہلاک

تفصیلات کے مطابق پہاڑی تودے کی زد میں آکر بس پہاڑوں کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ بس پنجاب کے شہر راولپنڈی سے گلگت بلستان کے سیاحتی مقام سکردو جا رہی تھی اور اس میں 18 مسافر سوار تھے۔

(اے ایف پی)

راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی بس پہاڑی تودہ گرنے سے  کئی ٹن مٹی اور چٹانی پتھروں تلے دب گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

امدادی کارکن کسی بچ جانے والے مسافر کی تلاش میں کئی گھنٹے تک ملبے کی کھدائی کرتے رہے۔ بعد ازاں رات گئے 16 لاشیں نکالنے کے بعد تلاش بند کر دی گئی۔

مقامی پولیس افسر وکیل خان کے مطابق ہلاک ہونے والے میں بس کا ڈرائیور اور چار فوجی بھی شامل ہیں جو اپنی چوکیوں پر جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پہاڑی تودے کی زد میں آکر بس پہاڑوں کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ بس پنجاب کے شہر راولپنڈی سے گلگت بلستان کے سیاحتی مقام سکردو جا رہی تھی اور اس میں 18 مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی ایڈمنسٹریٹر معراج عالم کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں اور ٹنگوس کے علاقے میں جگلوٹ سکردو روڈ جہاں پہاڑی تودہ گرا اس پر سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے نیز سڑک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

پاکستان میں سڑک  پر ہونے والے حادثات عام ہیں جن کا بڑا سبب حفاظتی معیارات پر ناکافی عمل درآمد اور خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں کمزور بنیادی ڈھانچہ ہے جہاں سڑکوں کی حالت خراب ہے۔

رواں سال مارچ میں بھی شمالی پاکستان میں ایک بس پہاڑی علاقے کی بل کھاتی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری تھی جس سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان