سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے مسلمانوں کے مقدس مقام المسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقع جمعے کو پیش آیا تھا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سنیچر کی صبح اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی اے نے مکہ کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑی المسجد الحرام کے قریب سے گزرنے والی سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔
واقعے کی ویڈیو فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے۔
گاڑی کے المسجد الحرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور کارکنان کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کہنا ہے کہ ’خدا کا شکر ہے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
واقعے کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص سعودی شہری ہے اور وہ حادثے کے وقت اپنے ’حواس میں نہیں‘ تھا۔
اس شخص کو پبلک پراسٹیکیوٹر آفس بھیج دیا گیا ہے۔