پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا (کورونا) وائرس کا شکار ہونے والی اہم شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا: ’میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا۔‘
I have tested positive for #COVIDー19 & am self isolating with mild symptoms. I‘ll continue working from home & will be addressing PPP foundation day via video link. Wear a mask everyone, see you on the other side IA
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔
یاد رہے کہ منگل کو بلاول بھٹو کے مشیر جمیل سومرو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ خود آیئسولیشن میں چلے گئے اور ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ جمعرات کو آیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اب وہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وبا کی دوسری لہر چل کا زور ہے اور اس کے دوران کئی سیاست دان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
اس سے قبل 16 نومبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
جب کہ گذشتہ روز سابق وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر فقیر جادم منگریو کراچی کے نجی ہسپتال میں کرونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
خیبر پختونخوا میں مفت ٹیسٹ کی پیش کش
یاد رہے کہ بلاول بھٹو 23 نومبر کو پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت بھی کر چکے ہیں اور سٹیج پر مرکزی قائدین کے ساتھ بیٹھے تھے۔
اس کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ان کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے لوگوں سے ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔
بلاول کی ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور ساتھ ساتھ پشاور جلسے میں ان کے ساتھ سٹیج پر موجود لوگوں سے ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔
Get well soon, Bilawal sb. Best wishes.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) November 26, 2020
To everyone sitting on stage at the PDM jalsa, if in Pakhtunkhwa please call on 1700 KP Corona helpline & get yourself tested through our rapid response teams; GoKPcares about everyone's health; all tests are free of charge.
Wear a mask! https://t.co/vpi4WHrln5
سٹیج پر بلال کے دائیں جانب مریم نواز اور بائیں جانب مولانا فضل الرحمان بیٹھے تھے۔ مریم نے ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ مولانا بغیر ماسک کے سٹیج پر موجود تھے۔
کورونا کے ٹیسٹ عموما اس وقت کیا جاتا ہے جب کسی شخص میں علامات ظاہر ہو جائیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد میں علامات دو سے تین دن بعد ظاہر ہو جاتی ہیں۔
ڈبلیو ایچ کے مطابق یہی وجہ ہے کہ pre-symptomatic یعنی وہ افراد جن میں علامات ظاہرنہیں ہوئی ہیں وہ بھی کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔