میراڈونا نے مرنے سے پہلے سابق گرل فرینڈ کے شوہر سے کیا کہا؟

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق میراڈونا نے وفات سے چند گھنٹے قبل اپنی سابق گرل فرینڈ ویرونیکا اوجیڈا کے شوہر کو ایک صوتی ریکارڈنگ بھیجی تھی۔

بیونس آرئس میں ایک سٹریٹ آرٹسٹ دیوار پر میراڈونا کی تصویر بنا رہا ہے (اے ایف پی)

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے آنجہانی فٹبال سٹار ڈیاگو میراڈونا نے وفات سے چند گھنٹے قبل اپنی سابق گرل فرینڈ ویرونیکا اوجیڈا کے شوہر سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بیٹے کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اوجیڈا میراڈونا کے سات سالہ بیٹے ڈیجیٹو فرنانڈو کی ماں بھی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق میراڈونا نے ایک صوتی ریکارڈنگ میں ویرونیکا کے شوہر ماریو بوڈری سے گزارش کی کہ ’ان کا (ویرونیکا) اور میرے ننھے فرشتے کا خیال رکھنا۔‘  فرشتے سے ان کا اشارہ اپنے بیٹے ڈیجیٹو کی طرف تھا۔

ویرونیکا اور ڈیجیتو نے میراڈونا کے جنازے میں شرکت کی تھی۔ میراڈونا کو جمعے کو دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں ایک قبرستان میں ان کے والدین کے پہلو میں دفنایا گیا۔ اس موقعے پر صرف میراڈونا کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست موجود تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال