جمعرات کی رات سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ میں آنے والے 'برف کے طوفان' کی آواز اتنی شدید تھی کہ مقامی افراد نے انہیں بم دھماکے یا سونک بم کی آواز سمجھتے ہوئے پولیس سے رابطہ کر لیا۔
سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات انہیں کئی فون کالز موصول ہوئیں جن میں ممکنہ 'دھماکوں' کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ یہ آوازیں غیر معمولی موسم کی وجہ سے بلند ہو رہی ہیں، جسے 'تھنڈر سنو' یعنی برفانی طوفان کہا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب سرد موسم میں برفانی طوفان آتا ہے تو یہ شدید برفباری کی وجہ بن سکتا ہے۔
ایسا سال کے سرد ترین مہینوں کے درمیان مختصر وقت کے لیے ممکن ہو سکتا ہے لیکن اس دوران برف سے روشنی منعکس ہونے کے مناظر شاندار ہو سکتے ہیں جو کہ انہیں معمول سے زیادہ روشن کر دیتے ہیں۔
Woke up with quite a shock with all the banging. Some tremendous #thundersnow out here along with a good few solid inches of @penisnow pic.twitter.com/BkVcrnfmXI
— Em Dee (@Em_E_Dee) December 4, 2020
محمکہ موسمیات کے مطابق زور دار دھماکوں کی آوازیں، جنہوں نے ایڈن برگ کے محو خواب رہائشیوں کو جگا دیا، کے دوران برف دراصل طوفان کی آواز کو دبا دیتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق: 'جب ایک عام طوفان کی آواز میلوں دور تک سنی جا سکتی ہے تو برفانی طوفان کی آواز صرف اسی صورت سنی جا سکتی ہے جب آپ بجلی چمکنے کے مقام سے دو سے تین میل قریب ہوں۔'
لیکن سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والے طوفانی دھماکے اتنے زور دار تھے کہ ان کے باعث گاڑیوں کے الارم بجنا شروع ہوگئے، پالتو جانور بھی ان سے خوفزہ ہوئے جبکہ ایک رہائشی کی سلیپ ریکارڈنگ ایپ میں بھی یہ دھماکے ریکارڈ ہو گئے۔
So everyone in Edinburgh appears to be awake after that explosion, apparently is something called thundersnow, my snoring app managed to catch it #thundersnow #edinburghexplosion pic.twitter.com/tXweoq3Ezz
— Gale Weathers’ fringe in Scream 3 (@Robert_MacRae) December 4, 2020
برفباری کی وجہ سے کوئینز فیری کراسنگ کو بھی کئی گھنٹوں کے لیے بند کرنا پڑا، جبکہ خطرناک صورت حال کے باعث کئی بڑی شاہراہیں بھی بند ہوگئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سکاٹ ریل نے بھی مسافروں کو انتباہ کیا کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے تصدیق کرلیں کیونکہ سرد موسم کی وجہ سے کئی ریلوے روٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔
گذشتہ رات درجہ حرارت بھی رواں موسم سرما کی کم ترین سطح تک گرگیا جو سکاٹش ہائی لینڈز کے علاقے التنہرا میں منفی نو اعشاریہ چھ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے جمعے کی صبح سکاٹ لینڈ کے زیادہ تر علاقوں کے لیے ییلو وارننگ بھی جاری کی جبکہ بالائی مقامات پر 20 سینٹی میٹر تک برف گرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔
© The Independent