آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے فیڈرر کی ’وقت کے خلاف دوڑ‘

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس چیمپیئن راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے فٹ ہونے کے لیے وہ ’وقت کے خلاف دوڑ‘ رہے ہیں۔

39 سالہ راجر فیڈرر فروری سے کھیل سے باہر ہیں جب ان کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس چیمپیئن راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے فٹ ہونے کے لیے وہ ’وقت کے خلاف دوڑ‘ رہے ہیں کیونکہ انہیں گھٹنے کی سرجری سے صحت یاب ہونے میں اس سے زیادہ وقت لگ رہا ہے جتنا پہلے سوچا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 39 سالہ راجر فیڈرر رواں سال فروری سے کھیل کے میدان سے باہر ہیں، جب ان کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی۔ جون میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک اور سرجری ہوگی اور وہ 2020 کے سیزن میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔  

تاہم صحت یاب ہونے کے لیے کئی ماہ ملنے کے باوجود 20 بار گرینڈ سلیم جیتنے والے فیڈرر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی آسٹریلین اوپن کے لیے ’100 فیصد‘ فٹ نہیں ہیں، جو ممکنہ طور پر کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے پابندیوں کے باعث جنوری کی بجائے فروری میں کھیلا جائے گا۔  

سوئس میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران فیڈرر نے کہا: ’یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے۔ ظاہر ہے یہ اچھا ہوتا اگر میرے پاس تھوڑا اور وقت ہوتا، مگر یہ بہت جلدی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا: ’مجھے امید تھی کہ میں اکتوبر تک 100 فیصد فٹ ہوں گا مگر میں آج بھی اس مقام پر نہیں ہوں۔ آسٹریلین اوپن کلوز کال ہوگا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’مجھے امید ہے کہ نئے سال میں میرے لیے کچھ ہو، دیکھتے ہیں۔‘

ان الفاظ کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں قیاس آرئیوں کو جنم دے دیا۔

یہ سال فیڈرر کے لیے مشکل رہا ہے جنہیں دور سے اپنے مخالف کھلاڑی رافیل نڈال کو اپنا 13واں فرنچ اوپن جیت کر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم ریکارڈ کو میچ کرتے دیکھنا پڑا ہے۔

انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے کم اپ ڈیٹس ہی دی ہیں مگر نومبر میں انہوں نے کورٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا: ’کام پر واپسی۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس