سعودی فلم ’لیڈی آف دی سی‘ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

شہد امین کی ہدایات میں بننے والی فلم ’لیڈی آف دی سی‘ پہلی بار وینیسا فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی اور تخلیقی اظہار کے لیے اسے ’ویرونا‘ ایوارڈ دیا گیا۔

یہ فلم کمرشل سینیما گھروں میں ملک کے اندر دکھائے جانے کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میلوں میں بھی دکھائی جا چکی ہے۔ (پبلسٹی فوٹو)

سعودی عرب کی فلم اتھارٹی نے ملک میں تیار ہونے والی فیچر فلم ’لیڈی آف دی سی‘ کو بین الاقوامی فلمی مقابلے اور آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ نامزدگی ماہرین کی ایک خصوصی کمیٹی نے کی ہے جن کا کہنا ہے کہ رواں سال تیار ہونے والی فیچر فلموں میں یہ ایک بہترین فلم ہے۔

یہ فلم باقی دنیا کی نامزد فلموں میں شامل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اسے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، تاہم حتمی مقابلے سے قبل یہ فلم سکریننگ کے کئی مراحل طے کرے گی۔ اس کے بعد امریکن اکیڈمی آف سائنسز اینڈ آرٹس آسکر کے لیے منظوری دے گی۔ آخری چناؤ اور فاتح فلم کا اعلان 93 ویں ایڈیشن میں کیا جائے گا، جس کا انعقاد 25 اپریل 2021 کو ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہد امین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لیڈی آف دی سی‘ پہلی بار وینیسا فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی اور تخلیقی اظہار کے لیے اسے ’ویرونا‘ ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ فلم کمرشل سینیما گھروں میں ملک کے اندر دکھائے جانے کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میلوں میں بھی دکھائی جا چکی ہے۔

یہ فلم ایک جمالیاتی بصری ٹیمپلٹ کی ایک لڑکی کی کہانی ہے، جو مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود حاصل کرنا چاہتی ہے۔

آسکر میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی کے بارے میں شہد امین نے کہا کہ یہ میری بہترین توقعات سے بھی زیادہ ہے کہ ایک عرب ہدایت کار کی حیثیت سے میری تیار کردہ فلم کو عالمی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم