سعودی عرب میں کرونا وائرس پر قابو کی کامیاب صورتحال

سعودی عرب کے تمام علاقوں میں  ایک بار پھر کرونا کیس 50 کی تعداد سے کم ہی ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ ریاض 42 کیسوں کے ساتھ آگے ہے ، مکہ مکرمہ 33 ، مشرقی صوبہ میں 17 ، مدینہ میں 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔

(عرب نیوز)

سعودی عرب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد جون کے وسط میں 4،919 تک جانے کے بعد 96.9 فیصد کم ہو چکی ہے۔ 
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ریاست اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق پچھلے چھ مہینوں کے دوران سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسوں میں مستقل کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اتوار کے روز سعودی عرب میں 154 نئے COVID-19 کیسز ریکارڈ ہوئے۔
گرمیوں میں عروج پر پہنچنے کے بعد سے اہم نگہداشت والے یونٹوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی 83.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اموات کی شرح میں بھی 84.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اگرچہ حالیہ ہفتوں میں مجموعی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العلی کے مطابق پچھلے دو ہفتوں میں کچھ علاقوں میں یہ تعداد بدلتی رہی ہے۔ ریاست کے آدھے حصے میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کیسز کی تعداد میں تبدیلی اس بات کا اشارہ نہیں ہے کہ (پھیلاؤ) قابو سے باہر ہے۔ اس کے برعکس، کچھ علاقوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ریاست بھر میں کہیں بھی معمولی اضافہ رپورٹ ہو تو مجموعی طور پر فرق دکھائی دیتا ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تقسیم کی جانے والی کرونا وائرس ویکسین دنیا کے کچھ علاقوں میں پائے جانے والے کرونا وائرس میوٹیشن کے خلاف بھی موثر ہوگی۔
مملکت ویکسین کی حفاظت اور تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کے شانہ بشانہ چوبیس گھنٹے تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
'اب تک ہائی رسک گروپوں میں 700،000 سے زیادہ افراد نے اس ویکسین کے لئے اندراج کیا ہے۔'
'رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہے کہ کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کی سطح بلند ہے اور لوگ حفاظت کو یقینی بنانے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کررہے ہیں۔
اتوار کو مانیٹر کی گئی تعداد کے ساتھ دو مارچ  2020 سے اب تک 362،220 افراد سعودی عرب میں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
فی الحال 2،856 فعال کیس ہیں جن میں سے 391 نگہداشت کے یونٹوں میں ہیں۔
سعودی عرب کے تمام علاقوں می  ایک بار پھر کرونا کیس 50 کی تعداد سے کم ہی ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ ریاض 42 کیسوں کے ساتھ آگے ہے ، مکہ مکرمہ 33 ، مشرقی صوبہ میں 17 ، مدینہ میں 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔
کرونا سے ہونے والی نو حالیہ اموات سمیت کل ہلاکتوں کی تعداد 6،185 ہوگئی ہے۔
 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت