ضلع خیبر کے آرٹسٹ جو لوگوں کی ’روح کو خوشی دیتے ہیں‘

 36 سالہ زید ظہور سخت حالات اور پریشانی کے عالم میں لوگوں کو ’ہیپی پینٹنگ‘ کے ذریعے خوشی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے پینٹر زیڈ ظہور جنہوں نے ’بغیر‘ استاد کے نہ صرف رنگوں سے کھیلنا سیکھا بلکہ علاقہ میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کو انہوں نے اپنے کینوس پر اتارا۔

 36 سالہ زید ظہور سخت حالات اور پریشانی کے عالم میں لوگوں کو ’ہیپی پینٹنگ‘ کے ذریعے خوشی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

زیڈ ظہور نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی ان کو پینٹنگ کرنے کا بہت شوق تھا اور پرائمری سکول کی سطح سے ہی وہ پینٹگز بناتے آ رہے ہیں۔

’میٹر ک کرنے کے بعد باقاعدہ میں نے کمرشل کام بھی شروع کیا جس میں کبھی پیسے ملتے کبھی نہیں ملتے۔

زید ظہور بتاتے ہیں کہ کمرشل میں مختلف قسم کی پینٹگز آتی ہیں جیسے وال پینٹنگ، وال چاکنگ، ٹریڈیشنل کام، واٹر کلر، سکرین واٹر اور کیلیگرافی اور میں نے ان سب پر عبور حاصل کیا ہے۔

زیڈ ظہور نے بتایا کہ ہیپی پینٹنگز کے دو مشہور پینٹرز جن میں ایک امریکی پینٹرز باب اور دوسرے  روس کے تھومسن کیٹ ان کے پسندیدہ آرٹسٹ ہیں جن کی ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے بیشتر کام سیکھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ہیپی پینٹینگ کا زیادہ تر رجحان نہیں لیکن جب لوگ ان کا کام دیکھتے ہیں تو پسند کر کے ڈیمانڈ کرتے ہیں کیونکہ ہیپی پینٹگز میں یہ کمال یہ کہ جو بھی پھول، دریا، جھیل اور آبشار وغیرہ کو دیکھتا ہے تو اس بندے کی روح خوش ہو جاتی ہے۔

زیڈ ظہور نے مزید بتایا کہ قبائلی علاقوں میں جب حالات خراب ہوئے تو لوگوں نے بے سر و سامانی کے عالم میں گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی شروع کر دی، اس وقت کی بے سر و سامانی کے عالم میں علاقہ چھوڑنا آج بھی ان کے ذہن میں موجود ہے جسے انہوں نے اپنے کینوس پر اتار کر محفوظ کیا ہے۔

زیڈ ظہور کہتے ہیں کہ ہر انسان اپنی سوچ کے مطابق پینٹگ بناتا ہے اور ان کی بھی ایک سوچ ہے۔ انہوں نے عالمی سیاست کے نام سے بھی ایک پینٹنگ بنائی ہے جس میں انہوں نے دنیا میں جاری جنگ کے بارے میں بتایا کہ یہ جنگیں کون اور کیوں کر رہا ہے، دیگر ممالک کا اس میں کیا حصہ ہے جبکہ کس کا نفع اور کس کا نقصان ہو رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ