وٹس ایپ سٹیٹس: ’بھروسہ ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑ نہیں سکتا‘

وٹس ایپ پر سٹیٹس کا فیچر کافی پرانا ہے اور صارفین اسے تواتر سے استعمال کرتے ہیں مگر وٹس ایپ نے پہلی بار خود اس فیچر کو استعمال کیا ہے۔

وٹس ایپ سٹیٹس کا سکرین شاٹ

معروف میسجنگ سروس وٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی پرائیویسی پالیسی سے آگاہ کرنا شروع کیا تو سوشل میڈیا پر وٹس ایپ کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

وٹس ایپ پر سٹیٹس کا فیچر کافی پرانا ہے اور صارفین اسے تواتر سے استعمال کرتے ہیں، مگر وٹس ایپ نے پہلی بار خود اس فیچر کو استعمال کیا ہے، جس کا مقصد اپنی پالیسی کے حوالے سے خبریں عوام تک پہنچانا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالیہ دنوں میں وٹس ایپ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب وٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے یہ لازم قرار دیا تھا کہ وہ نئی پالیسی سے متفق ہوں۔ اگر کوئی صارف پالیسی سے متفق نہیں ہو گا تو وہ وٹس ایپ استعمال نہ کر پاتا۔

وٹس ایپ نے تنقید اور بھاری تعداد میں صارفین کے دوسری ایپس کی طرف جانے کے بعد نئی پرائیویسی پالیسی کا اطلاق ترک کر دیا تھا۔

تاہم حالیہ سٹیٹس سامنے آنے کے بعد سے پاکستان میں #WhatsApp ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس خبر کے فائل کرنے تک 30 ہزار سے زائد ٹویٹس ہو چکی ہیں۔

ٹوئٹر پر خدیجہ نامی صارف نے وٹس ایپ کی جانب سے سٹیٹس فیچر کے استعمال پر لکھا: ’بالآخر وٹس ایپ کے پاس بھی وٹس ایپ آ گیا ہے۔‘

وٹس ایپ پر سٹیٹس صرف ان صارفین کو نظر آتا ہے جب سٹیٹس بھیجنے اور لکھنے والے صارفین دونوں کے پاس ایک دوسرے کا نمبر فون بک میں موجود ہو۔ اسی حوالے سے نجیب درانی نامی صارف نے لکھا کہ ’بالآخر مارک زکربرگ کے پاس ان کا فون نمبر آ گیا ہے۔‘

ثنا کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا کی طاقت ہے جس نے وٹس ایپ کو بھی سٹیٹس پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ٹوئٹر صارف ثمین آصف نے پرائیویسی پالیسی پر فیصلہ واپس لیے جانے پر لکھا: ’بھروسہ شیشے کی طرح ہوتا ہے، ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑ نہیں سکتا۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ