اکیاون سالہ راکیش ٹکیت دہلی کے مضافات میں ایک احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے مودی حکومت کی زرعی اصلاحات کے خلاف جاری مہم شروع کی۔ بھارتی حکومتوں کو ٹکیت خاندان تاریخی طور پر کانٹے کی طرح چبھتا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کی ایک اشک بار ویڈیو، جس میں انہوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر خودکشی کی دھمکی دی تھی، کے وائرل ہونے کے بعد ہریانہ اور پنجاب سے کسان امڈ پڑے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ 1988 میں اپنے والد مہندرا ٹکیت کی طرح کسان احتجاج کا چہرہ بن گئے۔
مہندرا پانچ لاکھ کسانوں کے ساتھ حکومت سے دہلی میں گنے کی قیمت بڑھانے میں کامیاب رہے تھے۔ راکیش اب وہی کام کر رہے ہیں۔