ریپ کرنے والے کرکٹر کو پانچ سال قید کی سزا

سابق کرکٹر ایلکس ہیپ برن نے ساتھی کھلاڑی کے کمرے میں ’سوئی‘ ہوئی خاتون کو ’زیادتی‘ کا نشانہ بنایا تھا۔

تصویر: دی انڈپینڈنٹ

برطانیہ کی عدالت نے ایک سابق کرکٹر کو ریپ کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔

 آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے کرکٹر ایلکس ہیپ برن پر ساتھی کھلاڑی کے کمرے میں ’سوئی‘ ہوئی خاتون کو ’زیادتی‘ کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 23 سالہ ایلکس نے وٹس ایپ پر ’کھیل‘ کا ایک گروپ قائم کرنے میں مدد دی تھی، جس میں جیتنے والے مرد کو خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔ اس کھیل کی پہلی رات ایلکس نے خاتون کو ’زیادتی‘ کا نشانہ بنایا تھا۔

استغاثہ کے مطابق آل راؤنڈر ایلکس نے اپریل 2017 میں ایک جنسی مقابلے میں حصہ لیا جس کے بعد انہوں نے وسطی لندن کے علاقے وورسیسٹر شائر میں خاتون سے زیادتی کی۔

ہیرفورڈ کراؤن کورٹ کے جج جم ٹنڈل نے ریمارکس دیے کہ ایلکس اور ان کے ایک ساتھی کھلاڑی نے ’سیکس‘ پر مبنی ’کھیل‘ پر اتفاق کیا جس کا مقصد خواتین کے ساتھ سیکس کے مواقعے تلاش کرنا تھا۔

جج نے کہا: ’اس کھیل سے خواتین کی تحقیر ہوئی اور ریپ جیسا جرم معمولی بنا دیا گیا۔ اب آپ کو احساس ہوا ہے کہ ریپ ایک سنگین جرم ہے۔‘

ایلکس کے وکیل مشیل ہیلے کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو اپنے کیے  پر افسوس ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ